TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

ڈڈیال . چھترو میں جیولر سے ایک کروڑ مالیت کے زیورات اور نقدی لوٹنے والے 04 ڈاکو گرفتار


 ڈڈیال (تحصیل رپورٹر) تحصیل ڈڈیال کا نواحی علاقہ چھترو میں جیولر سے ایک کروڑ مالیت کے زیورات اور نقدی لوٹنے والے 04 ڈاکو گرفتار 55 تولے طلاعی زیورات ، 01 لاکھ 90 ہزار روپے کیش ، 2 0 موٹر سائیکل اور 13 موبائل فون برآمد سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس میر پور عرفان سلیم نے ڈڈیال میں ایک پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ مورخہ 11 اگست 2022 ءکومسمی ماجد محمد ولد خالد محمود قوم راجپوت ساکن چھترو تحصیل ڈڈیال ضلع میر پور جو چھتروہ بازار میں جیولرز کا کاروبار کرتا ہے اس کو صبح قریب 08:00 بجے گھر سے دوکان پر جاتے ہوئے راستہ میں چار موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر قریبی ویرانہ میں لے جا کر اس کے قبضہ سے ایک کروڑ روپے مالیت کے 55 تولے سونے کے زیورات اور 18 لاکھ روپے پاکستانی کرنسی چھینے کے بعد اسے رسیوں سے باندھ کر موقع سے فرار ہو گئے پولیس کو واقعہ کی اطلاع ملنے پر عنصر علی DSP ڈڈیال اور عدنان صابر SHO اور عملہ تھانہ ڈڈیال نے فوری طور پر ضلع بھر میں ناکہ بندی کر کے نامعلوم ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی  تلاش کے دوران بمقام چھتر وہ محلہ ٹکی ڈیم کنارہ سے ملزمان کے زیر استعمال دو ہنڈا موٹر سائیکل برآمد ہوئے جو قبضہ پولیس میں لے کر تفتیش جاری رکھی اس دوران پولیس کو اطلاع ملی کہ دو نا معلوم افراد لانچ کے ذریعہ منگلا ڈیم کے راستے سناٹھہ تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم کی جانب گئے ہیں ملزمان کی ڈڈیال میں موجودگی ٹریس کرنے کے لیے تکنیکی ذرائع بھی استعمال کیے گئے اور اس طرح وقوع میں شامل 04 ڈاکوؤں اور ان کے 02 سہولت کاروں کا سراغ لگالیا گیا گزشتہ روز ملزمان کی علاقہ خیبر پختون خواہ میں موجودگی کی اطلاع ملنے پر عدنان صابر SI / SHO ڈڈیال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مردان میں ریڈ کر کے وقوع میں شامل 03 ڈاکو جن میں شہزاد ولد شاجہان قوم پٹھان ساکن چمڈ ھیری تحصیل وضلع مردان ۲ عاقب خان ولد رزاق احمد ۳ محمد زبیر ولد عابد حسین اقوام بنگیارہ ساکنان افغان آباد تحصیل دینہ ضلع جہلم کو گرفتار کر لیا مقامی سہولت کاروں میں سے ایک سہولت کار مبشر محبوب ولد طارق محمودقوم جٹ ساکن محلہ خانقاہ چھتر و تحصیل ڈڈیال کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے دوران تفتیش ان ڈاکوؤں کے قبضہ سے لوٹے گئے مال میں سے 55 تولے طلاعی زیورات ، ایک لاکھ نوے ہزار روپے کیش ، تین موبائل فون اور دو ہنڈا 125 موٹر سائیکل برآمد کر لیے ہیں وقوع میں شامل دیگر دو ملزمان احسن بلال ولد منور حسین ساکن میرا تحصیل و ضلع جہلم ، ۲ ۔ زعفران ولد مہر بان قوم جٹ ساکن چھتر و تحصیل ڈڈیال ضلع میر پورکو بھی جلد گرفتار کر کے بقیہ برآمدگی بھی کی جائیگی  میر پور ایک پرامن خطہ ہے پاکستان کے صوبہ جات سے جرائم پیشہ افراد یہاں آ کرسنگین جرائم کے مرتکب ہوتے ہیں ان جرائم پیشہ آفراد کو رہائش اور ملازمت مقامی آفرادفراہم کرتے ہیں ایکٹ کرایہ داران کے تحت بدوں رجسٹریشن غیر سکونتی فردکور ہائش دینا جرم ہے اس وقت بھی کثیر تعداد میں غیر سکونتی افراد بدوں رجسٹریشن رہائش پذیر ہیں ، ایسے تمام مقامی آفراد کو وارننگ دی جاتی ہے کہ تمام غیر رجسٹر ڈ افراد جنہیں رہائش ، کاروبار یا ملازمت دی گئی ہو ، کوفوری طور پر مقامی پولیس کے پاس رجسٹر کرائیں بصورت دیگر ان کے خلاف مقدمات درج کر کے گرفتار کیا جائے گا ایسے تمام کاروباری حضرات جو کرنسی ، جیولری یا دیگر قیمتی اشیاء کا کاروبار کرتے ہیں بھی فوری طور پر سیکورٹی گارڈ رکھیں علاقہ میں امن قائم رکھنے اور جرائم پیشہ افراد سے اس خطے کو محفوظ بنانے کے لیے ضروری ہے کہ مقامی افراد پولیس کے ساتھ تعاون کریں پولیس لوگوں کے جان و مال اور عزت کی محافظ ہے جو محدود  وسائل کے باوجود دن رات اپنا فرض نبھا رہی ہے

کوئی تبصرے نہیں