TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

رواں ہفتے میں شروع ہونے والے بارشوں کے سلسلے کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی طرف سے الرٹ جاری کردیاگیا

فائل فوٹو

       مری(بیورورپورٹ)رواں ہفتے میں شروع ہونے والے بارشوں کے سلسلے کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی طرف سے الرٹ جاری کردیاگیا،عوام بارشوں سے قبل درج ذیل ضروری اقدامات کرتے ہوئے اپنے مکانوں کی چھتوں کی لپائی کروائیں،بارش کے پانی کی نکاسی کے نالوں کی صفائی کر لیں،پرانے اور بوسیدہ مکانوں میں رہائش مت اختیار کریں،برساتی ندی نالوں میں کوڑا کرکٹ مت پھینکیں اس سے برسات کے موسم میں طغیانی کا خطرہ بڑھ سکتا ہے،برساتی ندی نالوں اور نشیبی علاقوں میں رہائش کے لیے تعمیرات نہ کریں،اس دوران سڑکوں پر احتیاط سے چلیں، نمی کی وجہ سے دھاتی چیزوں،دیواروں اور بجلی کے آلات میں کرنٹ آسکتا ہے جس سے بچنے کیلئے احتیاط ضروری ہے،بچوں کو بارش کے کھڑے پانی میں کھیلنے اور نہانے نہ دیں،بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے بعد متاثرہ علاقے میں عمارتوں اور بجلی کی تاروں سے دور رہیں،زخمیوں کی مدد کے لیے ریسکیورز کا ساتھ دیں اور جب تک حالات معمول پر نہ آجائیں واپس متاثرہ علاقے میں نہ جائیں،گاڑی احتیاط سے چلائیں اور کہیں پر پھنس جائیں تو ایمرجنسی کی صورت میں 1122 یا ٹریفک پولیس سے رابطہ کریں۔محفوظ معاشرے کے لیے سرگرم کمیونٹی سیفٹی ونگ ریسکیو1122 مری نے سیاحوں اورمقامی لوگوں کو ہدایات دی ہیں کہ شدید دھند،اور موسلادھار بارش کے دوران لمبے سفر اور تیز رفتاری سے اجتناب کریں،بارشوں کے باعث مختلف علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ موجود ہے،صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام ہنگامی مراکز بدستور الرٹ ہیں،سیاح اورشہری اپنی گاڑیوں کو ندی نالوں سے دور محفوظ مقام پر پارک کریں اوردوران سفر احتیاط سے ڈرائیو کریں،ٹریفک قوانیں پر اور تحصیل انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں،کسی بھی ایمرجنسی میں بروقت ریسکیو سروس کی فراہمی اولین ترجیح ہے،ریسکیو 1122 مری۔

کوئی تبصرے نہیں