TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

پاکستانی لیجنڈری گلوکارہ نیرہ نور 72 برس کی عمرمیں انتقال کر گئیں


  

پاکستانی لیجنڈری گلوکارہ نیرہ نور 72 برس کی عمرمیں انتقال کر گئیں نیرہ نور 1950ء کی دہائی میں موجودہ ہندوستان کی ریاست آسام میں پیدا ہوئیں، ان کا خاندان امرتسر سے 1958ء  میں ہجرت کرکے پاکستان آیا1971ء میں نیرہ نے پاکستان ٹیلی ویژن کے سلسلے وار کھیلوں کے لیے گیت گانے سے اپنے باقاعدہ فن کا آغاز کیا بعد ازاں انہوں نے بہت سے نامور شعرا مرزا اسد اللہ خان غالب، ناصر کاظمی، ابن انشاء اور فیض احمد فیض  کے کلام نہایت دلکش انداز سے گائے  پاک و ہند میں غزل و شاعری کے دل دادہ لوگوں کے لیے نیرہ نے لاتعداد مشاعروں اور موسیقی کی محفلوں میں اپنی آواز سے شعروں کو زندگی بخشی وہ پاکستان محفل موسیقی میں تین بار سونے کے تمغے جیت چکی ہیں، ان کو بہترین پس پردہ فلمی گلوکارہ کا "نگا اعزاز" بھی عطا کیا گیا  نیرہ نور گزشتہ کئی دنوں سے علیل تھیں وہ گزشتہ شب کراچی میں انتقال کرگئیں ان کی نمازہ جنازہ آج بعد نماز ظہرمسجد و امام بارگاہ یثرب میں ادا کی گئی بعدازاں انہیں سپرد خاک کردیا  گیا وزیراعظم شہباز شریف صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے گلوکارہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے

کوئی تبصرے نہیں