TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

گوجرخان رکشہ ڈارئیورز شہریوں کو ہراساں کرکے منہ مانگا کرایہ وصول کرنے لگے انتظامیہ نے چپ سادھ لی

گوجرخان(نامہ نگار) رکشہ ڈرائیوروں نے شہریوں کو ہراساں کرکے پیسے بٹورنا   معمول بنا لیا،من مانے کرایہ زبردستی وصول کیے جانے لگے،سرکاری اداروں کی مسلسل و مجرمانہ خاموشی کی وجہ سے چند آوارہ رکشہ ڈرائیورز نے مسافروں کو ذلیل کرنا وطیرہ بنا لیا،جگہ جگہ خودساختہ رکشہ سینڈ بنا لیے بدتمیز رکشہ ڈرائیورز ٹریفک وارڈن پولیس اہلکاروں کو بھی خاطر میں نہیں لا رہے،شہریوں نے غیر قانونی رکشہ سینڈ اور من مانے کرایے وصول کرنے بابت اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے،تاجروں نے گوجرخان انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ رکشہ ڈرائیورز کو قانونی سطح پر شرقی و غربی گوجرخان میں رکشہ سینڈ مہیا کریں تاکہ خودساختہ رکشہ سینڈ کا خاتمہ ہو سکے، تفصیلات کے مطابق

گزشتہ کئی ماہ سے میڈیا کی جانب سے گوجرخان میں موجود کم عمر اور ڈرائیوئنگ لائسنس کے بغیر رکشہ چلانے کی نشاندہ کی گئی جن میں سے کچھ رکشہ ڈرائیور بدمعاش بن کر شہریوں کو ہراساں کرکے ان سے اپنی من مرضی کے کرایہ وصول کرنے میں مصروف ہیں اور اگر کسی مسافر نے آگے سے کوئی بات کر دی تو لڑائی شروع، ان بدتمیز اور آوارہ قسم کے رکشہ ڈرائیوروں نے شریف اور قانون کی پاسداری کرنے والے رکشہ ڈرائیورز کو بھی بدنام کرکے رکھ دیا ہے دو سے ڈھائی کلو میٹر روٹ کا کرایہ 30،40 اور 50 روپے مقرر مسافر دن کو 30 روپے دے کر جاتے ہیں تو شام واپسی پر 50روپے کرایہ زبردستی لے لیا جاتا ہے، قانون نافذ کرنے والے گوجرخان میں موجود تمام اداروں نے ان رکشہ ڈرائیوروں کو کھلی چھوٹ دی ہوئی ہے جس وجہ سے ان کی بدمعاشی دن بدن بڑھتی جا رہی ہے اور یہ ہر دوسرے مسافر کے گلے پڑ کر شہریوں کو ذلیل و خوار کرنے میں مصروف عمل ہیں، چند ایک آوارہ منش رکشہ ڈرائیوروں کی بدمعاشی کا اس وقت گوجرخان میں یہ عالم ہے کہ وہ سیکورٹی فورسز کو بھی کچھ نہیں سمجھتے اور وارڈن پولیس اہلکار اسکی زندہ مثال ہیں جن کے سامنے یہ رکشہ ڈرائیور غیر قانونی کام کرتے ہیں جگہ جگہ خودساختہ رکشہ سینڈ بنا لیے گئے ہیں جس وجہ سے تاجر برادری سمیت تمام راہگیر مشکلات کا سامنا کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں شہریوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ ان کو لیگل انداز میں ڈیل کرتے ہوئے ان سے ڈرائیوئنگ لائسنس طلب کیے جائیں اور کم عمر رکشہ ڈرائیوروں اور غیر ڈرائیوئنگ لائسنس یافتہ رکشہ ڈرائیوروں کو بین کیا جائے اور جن رکشوں کے نمبر نہیں لگے ان کو بھی نمبر لگنے تک بین کیا جائے شہریوں نے گوجرخان انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ تمام رکشہ ڈرائیورز کو فوری طور پر شرقی و غربی علاقوں میں رکشہ سینڈ مہیا کریں تاکہ رکشہ ڈرائیورز باعزت انداز میں اپنے بیوی بچوں کے لیے روزی روٹی کما سکیں،

کوئی تبصرے نہیں