TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

صوبائی حکومت کے محکموں میں کرپٹ افسران کے خلاف کریک ڈاؤن سے پنجاب کو کرپشن فری بنایا جائے گا،رائے منظور حسین ناصر

راولپنڈی (راجہ ساجد دھنیال) ڈائریکٹرجنرل اینٹی کرپشن پنجاب رائے منظور حسین ناصر نے کہا کہ صوبائی حکومت کے محکموں میں کرپٹ افسران کے خلاف کریک ڈاؤن سے پنجاب کو کرپشن فری بنایا جائے گااور سرکاری لوٹی گی رقوم برآمد کر کے قومی خزانے میں جمع کروائی جائے، میگا کرپشن کے کیس ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں اس سلسلے میں کسی کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز راولپنڈی ریجن آفس کے دورے کے دوران کیاراولپنڈی آفس میں پہنچنے تو ڈائریکٹر اینٹی کرپشن راولپنڈی خالد یامین ستی نے ان کا استقبال کیااس موقع پر ڈی جی اینٹی کرپشن نے ڈائریکٹر ریجن راولپنڈی کوہدائیت کی کہ میگا کرپشن کیسوں کو ترجیح بنیادوں پر حل کیے جائیں، اور کرپٹ لوگوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے، اور سرکاری لوٹی گی رقوم برآمد کر کے قومی خزانے میں جمع کروائے جائیں،پنجاب کے صوبائی محکموں میں کرپٹ افسران کے خلاف کریک ڈاؤن کر کے کرپشن کے خاتمے کے لئے کام کیا جائے، اور کرپٹ لوگوں کیفرکردار تک پہنچایا جائے، ڈی جی اینٹی کرپشن نے راولپنڈی دفتر میں پودا لگایا، اور راولپنڈی ریجن آفس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس میں مزید بہتری لائی جائے۔


 

کوئی تبصرے نہیں