فائل فوٹو |
دبئی : ایشیا کپ ٹی 20 میں سب سے بڑے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹ سے شکست دے دی148 رنز ہدف کے تعاقب میں بھارت کی پہلے ہی اوور میں وکٹ گر گئی، کے ایل راہول نسیم شاہ کی پہلی ہی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، نسیم شاہ کو ایک اور وکٹ مل جانی تھی مگر بدقسمتی سے فخر زمان نے نسیم شاہ کی گیند پر ویرات کوہلی کا کیچ چھوڑ دیابھارت کے دوسرے آؤٹ ہونے والے بلے باز کپتان روہت شرما تھے جو کہ 12 رنز بناکر محمد نواز کی گیند پر افتخار احمد کو کیچ دے بیٹھے جبکہ ویرات کوہلی بھی محمد نواز کی ہی گیند پر افتخار احمد کے ہاتھوں 35 سکور بناکر کیچ آؤٹ ہوئےایشیا کپ ٹی 20 میں سب سے بڑے ٹاکرے میں بھارت کے خلاف پاکستانی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی، 147 سکور پر 5-19 اوورز میں ساری ٹیم آوٹ ہو گئی ہےدبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کے مابین ایشیا کپ کا ٹی 20 میچ کھیلا جارہا ہے، بھارت کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پاکستانی قائد بابر اعظم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، سیلاب زدگان سے یکجہتی کے اظہار کے لئے کھلاڑی سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اترے
کوئی تبصرے نہیں