TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

مری۔محکمہ ہائی وے کی غفلت، نکاسی آب کے مسائل پیدا ہو گئے

 مری محکمہ ہائی وے کی غفلت، نکاسی آب کے مسائل پیدا ہو گئے




مری(بیورورپورٹ)محکمہ ہائی وے کی غفلت،بڑے پیمانے پر زمین کی کھدائی کے نتیجے میں لارنس کالج روڈ پر نکاسی آب کی پلیاں مٹی سے بھرجانے سے بندہوگئیں ہیں اہم ترین داخلی وخارجی راستہ لارنس کالج بائی پاس روڈتالاب میں تبدیل ہوکرخستہ حال ہو گیا ہے جبکہ ٹنوں کے حساب سے مٹی جنگلات میں بھی داخل ہونے سے قیمتی قد آور درخت اورقدرتی ننھے پودے بھی مکمل لینڈسلائیڈنگ کی زد میں آنے تباہ ہوگئے ہیں اہلیان علاقہ اورسیاحوں کو بھی شدید مشکلات کاسامنا ہے مذکورہ اہم ترین شاہراہ پر گاڑیوں کاگزرنا محال ہوچکا ہے جبکہ شہر اوردیگر علاقوں کو پیدل جانے والے بھی محصور ہوکررہ گئے ہیں اہلیان علاقہ نے کمشنر،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی،محکمہ ہائی وے کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر نکاسی آب کی پلیاں کو کھولاجائے اورفوری سڑک کی مرمت کی جائے اگر ایسانہ کیاگیا تو کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی سڑک بھی تباہ ہوجائیگی اورعوام کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوجائیگا۔

کوئی تبصرے نہیں