TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

عمران خان کے اثاثوں کی تفصیلات منظرعام پر آگئیں


 ضمنی الیکشن عمران خان کے اثاثوں کی تفصیلات منظرعام پر آگئیں




اسلام آباد  سابق وزیراعظم و تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں، انہوں ںے 30 کروڑ کے اثاثے اور بشریٰ بی بی کے نام 698 کنال اراضی ظاہر کی ہےضمنی انتخاب این اے 108 فیصل آباد کے لیے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کے کاغذات نامزدگی کی کاپی  سامنے آگئی جس کے ساتھ ہی عمران خان کے اثاثوں کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں کاغذات میں عمران خان نے 30  کروڑ 42 لاکھ 78 ہزار 495  روپے کے اثاثے ظاہر کیے ہیں، عمران خان نے زوجہ بشری بی بی کے نام پاکپتن اور اوکاڑہ میں 698 کنال اراضی ڈکلئیر کی ہے۔عمران خان نے زوجہ کے نام پر تین کنال پر بنا ہوا بنی گالا کا گھر، وراثت میں ملنے والے دو گھر، بھکر میں 228 کنال زمین بھی ڈیکلئیر کی، زمان پارک گھر کی تعمیر پر 4 کروڑ 86 لاکھ 60 ہزار روپے خرچ کیے، 2020ء میں بنی گالا میں اضافی تعمیرات پر 39 لاکھ 54 ہزار اناسی روپے لگائےکاغذات کے مطابق عمران خان کا اسلام آباد میں کانسٹی ٹیوشن ایونیو پر ایک فلیٹ اور ایک کمرشل پلاٹ ہے جہاں سے 14 لاکھ روپے کرایہ وصول ہورہا ہے، ان کے پاس چار بکریاں جن کی مالیت دو لاکھ ہے، ان کے اور ان کی زوجہ کے پاس کوئی زیور نہیں ہے، عمران خان کی کسی بھی کمپنی میں کوئی سرمایہ کاری نہیں ہےکاغذات نامزدگی کے مطابق عمران خان کے پاس ایک کروڑ 12 لاکھ 29 ہزار 398  روپے ہیں، انہوں نے چار بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی ظاہر کی ہیں، عمران خان کے ایک اکاؤنٹ میں 3 لاکھ 23 ہزار 587  ڈالرز موجود ہیں۔

 

کوئی تبصرے نہیں