مری لوئر ٹوپہ علیوٹ روڈ پر ٹریفک حادثہ
مری(بیورورپورٹ) لوئر ٹوپہ سے علیوٹ روڈ مری پر ٹریفک حادثہ پھسلن کے باعث ایک مسافر بس سلپ ہو کر سائیڈ دیوار سے ٹکرا گئی جسکے نتیجے میں ایک شدیدزخمی خاتون سمیت چار افراد زخمی ہوگئے، حادثہ کی کال مو صول ہوتے ہی ریسکیو1122 مری کی امدادی ٹیم دو ایمبولنسوں ک ہمراہ کو جائے موقع پر پہنچ گئی اورامدادی کاروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو بس سے نکال کر ایک شدید زخمی 38 سالہ ماریہ لطیف کو عباسی ہسپتال سنی بنک مری منتقل کیاگیا جبکہ تین معمولی زخمیوں 48 سالہ نصرت،50 سالہ عزیز الرحمان اور40 سالہ فرح ناز کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دے دی گئی،تمام زخمیوں کاتعلق خوشاب سے ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں