TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

کھیلوں کے میدان آباد کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے سید ظفر حسین شاہ

کھیلوں کے میدان آباد کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے 
سید ظفر حسین شاہ


 

مندرہ (ساجد نقوی سے) صحت مندر انسانی جسم ونشو نما کے لیے کھیلوں کے میدان آباد کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے مستقبل کے نہونہال موبائل اور انٹر نیٹ میں اسقدر گم ہو گئے ہیں کہ کھلیوں کے میدان ویران نظر آ رہے ہیں ہم سب کو ملکر مستقبل کی پلاننگ کرنی چاہیے کہ کیسے اپنے  بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھلیوں کی جانب راغب کریں یہ نہ ہو کہ آنیوالی نسلیں اپنی ثقافت کو بھی بھول جائیں حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ علاقائی کھیلوں پر توجہ دے کر نوجوانوں کو منشیات و دیگر منفی سرگرمیوں سے بچائیں ماضی میں کبڈی جیسے کھیل کو پنجاب بھر میں بڑی پذیرائی حاصل تھی ان خیالات کا اظہار کبڈی کے سابق پلیئر شاہ جی رینٹ اے کار اور جی او پیٹرلیم کے اونر سید ظفر حسین شاہ آف چک 61/4Rنے کبڈی کے میچ میں بطورمہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا واضح رہے کہ سید ظفر شاہ کے والد سید محبوب شاہ اور انکے تایا سید قربان حسین شاہ ماضی کے منجھے ہوئے کبڈی کے پلیئر تھے جن کا پنجاب میں طوطی بولتا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں