TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کا امکان،ذرائع

 

اسلام آباد(راجہ طیب) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے گھر بنی گالی کی جانب جانے والے رستے کو خارادر تاریں لگادی گئی ہیں اور سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں نے غیر متعلقہ افراد کے بنی گالہ جانے پر پابندی عائد کردی ہے، کسی کو بھی بنی گالہ جانے کی اجازت نہیں،ایف سی کی بھاری نفری بھی بنی گالہ پہنچ گئی ہے ذرائع کے مطابق آئی جی اسلام آباد کے پاس عمران خان کی گرفتاری کے وارنٹ پہنچا دیےگئے واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین پرانسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور عمران خان کی کل تقریر میں جج زیبا چوہدی کو تنبیہہ کرنے پرانسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیاگیاہے ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس پہلے ہی بنی گالہ کے اطراف موجود ہے، سیکیورٹی اہلکار سابق وزیر اعظم عمران خان پر مقدمہ درج ہونے کے کچھ گھنٹے بعد پہنچے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں