TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

ڈڈیال میں ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر نظام زندگی مفلوج ہو گیا

 

فائل فوٹو 

ڈڈیال (تحصیل رپورٹرر) تحصیل ڈڈیال میں ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر نظام زندگی مفلوج ہو کہ رے گیاءگاڑیوں کی غلط پارکنگ سے آئے روز ڈڈیال شہر میں ٹریفک کا جام رہنا معمول بن گیا ہے شہر بھر میں شاپنگ کے لیے آنے والے سارا دن ذلیل و خوار ہوتے رہتے ہیں عوامی حلقوں میں اس حوالے سے شدید تشویش پائی جانے لگی تفصیلات کے مطابق ڈڈیال شہر میں گاڑیوں کی غلط پارکنگ سے ٹریفک بری طرح جام ہو جاتی ہے منٹوں کا فاصلہ گھنٹوں میں طے ہوتا ہے ایک بندے کی غلطی کی وجہ شہر میں شاپنگ کے لیے آنے والے سارا دن ذلیل و خوار ہوتے رہتے ہیں جس کو جہاں دل کرتا ہے گاڑی کھڑی کر کے چلا جاتا ہے  گزشتہ روز بھی زمان چوک بھلوٹ میں ایک شخص نے گاڑی مین شاہراہ پر پارک کی ہوئی تھی جس سے ٹریفک بری طرح جام رہی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں شہر میں شاپنگ کے لیے آنے والے کئ گھنٹے ذلیل و خوار ہوتے رہے عوامی حلقوں نے اس حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تتحصیل ڈڈیال میں ٹریفک کا مسئلہ ابھی تک حل نہ ہو سکا ہے آئے روز ٹریفک بری طرح جام رہتی ہے مقامی انتظامیہ بھی اس حوالے مکمل خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے آخر کار ٹریفک جام کا مسئلہ حل کون کرے گا گاڑی غلط پارک کرنے والوں کے خلاف آخر کون کارروائی کرے گا عوامی حلقوں نے اس حوالے سے بہت سے سوالات اٹھا دیے ہیں آخرکار ان کے خلاف کون کارروائی کرے گا مین شاہراہ کو بالکل تنگ کر کے رکھ دیا گیا ہے بار بار میڈیا کی نشاندہی کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ہے شہریوں نے کہا کہ ہم شدید مشکلات سے دوچار ہیں آئے روز گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں عوامی حلقوں نے کمشنر میرپور ڈویژن ڈی سی میرپور اور آئی جی ٹریفک پولیس سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ خدارا ہمارے حال پر رحم کیا جائیں اور ڈڈیال شہر میں ٹریفک کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ ہماری مشکلات کم ہو سکیں اگر فی الفور ہنگامی بنیادوں پر اس کا نوٹس نہ لیا گیا تو ہم راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہو جائیں گئے کیونکہ اب ہمارے صبر کا پیمانہ بالکل لبریز ہو چکا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں