TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

مری میڈیا کاسیاحت کو فروغ،عوامی مسائل کواجاگر کرنا قابل تحسین ہے، برگیڈئیر محمدکلیم

 


مری(بیورورپورٹ) مری میڈیا کاسیاحت فروغ،عوامی مسائل کواجاگر کرنےاورمثبت رپورٹنگ قابل تحسین ہے ہم سب کومل کر ملکہ کوہسار مری کی دلکشی اورقدرتی ماحول کو قائم رکھنے کیلئے اپنا بھر پور کردارادا کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار سٹیشن کمانڈرمری برگیڈئیر محمدکلیم نے بطورمہمان خصوصی سٹیشن ہیڈکوارٹر مری کی جانب سے مری پریس کلب کے عہددارن و ممبران کے اعزاز میں منعقدہ ایک پر تکلف عشائیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس پروقار تقریب میں عسکری حکام کرنل اقبال تاج،کرنل شاہد،کرنل عمران اورمیجر شفیع نے بھی شرکت کی، اس موقع پر مری پریس کلب کے صدر سدھیر احمد عباسی، مری الیکٹرونک میڈیا کے صدر اورنگزیب عباسی، مری یونین آف جرنلسٹ کے صدر سید تاج حسین بخاری و دیگر میڈیا نمائندگان نے سٹیشن کمانڈر برگیڈیئر محمد کلیم کو مری کیلئے کی گئی شاندار خدمات پرخراج تحسین پیش کیا اور ان کی خدمات کو سہراتے ہوئے کہا کہ سٹیشن کمانڈر اور انکی پوری ٹیم نے کینٹ ایریا  ایریا میں   تزین وآرائش سمیت سیاحوں کو بہترین سیرو تفریحی کی سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا جبکہ سٹیشن کمانڈر برگیڈیئر محمد کلیم نے بھی مری  میڈیا کی مثبت رپورٹینگ کو خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ اسی طرح  آئندہ بھی مری  کے لیے مثبت رپورٹینگ کرتے رہیں گے۔


کوئی تبصرے نہیں