اسلام آباد سیلاب زدگان کیلئے امداد، سنگجانی ٹول پلازہ پر بیت المال اور موٹروے پولیس کے تعاون سے کیمپ قائم جس میں عوام بڑی تعداد میں عطیات جمع کرواے۔ سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے آئی جی موٹروے کی ہدایت پر بیت المال کے زیراہتمام جی ٹی روڈ پشاور ٹول پلازہ پر قائم کیمپ منیجنگ ڈائریکٹر بیت المال عامر فدا پراچہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر مجاہد اقبال اور موٹروے پولیس کے ڈی ایس پی ندیم گل کی زیر نگرانی امدادی کیمپ قائم کیا گیا موٹروے پولیس اور بیت المال کی جانب سے قائم امدادی کیمپ میں آٹھ گھنٹے کے دوران مختلف مناظر دیکھنے کوملے مخیر اور سفید پوش خواتین و حضرات کی طرف سے تو عطیات دیے ھی جارہے تھے وہیں پر مزدوروں چھابڑی فروشوں ڈرائیوروں اور انتہائی غریب طبقے کی طرف سے بھی اپنی استطاعت کے مطابق اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کے لئے عطیات دیے گئے لوگوں نے دل کھول کر عطیہ کیا موٹروے پولیس اور بیت المال کی طرف سے لگایا جانے والا یہ کیمپ دس روز تک جاری رہے گا ملک بھر میں مختلف مقامات پر کیمپس لگائے گئے ہیں، جہاں جمع شدہ اشیاء، راشن اور دیگر چیزوں کو متاثرین تک پہنچایا جائے گا۔اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر عامر فدا پراچہ کا کہنا تھا سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی امداد کے لیے فلڈ ریلیف فنڈ کیمپ لگائے گئے ہیں جہاں شہریوں اور مخیر حضرات اپنی استطاعت کیمطابق پیسے، بستر،برتن، کپڑے و دیگر اشیاء جمع کروا رہے ہیں ، ہمارے ملک پیارے پاکستان میں بسنے والے تمام لوگ ہماری طرح ہیں جن علاقوں میں سیلاب سے تباہی ہوئی ادھر بسنے والے لوگوں کو ہماری ضرورت ہے ہمیں ان کی ذات پات،مذہیب کو نہیں بلکہ انسانیت کو مد نظر رکھتے ہوئے جہاں تک ممکن ہو ان متاثرین کی امداد کرنی چاہیے اس سے نہ صرف وہ لوگ ہم سے خوش ہوں گے بلکہ ہمارا خدا بھی خوش ہو گا اور جن پر خدا خوش ہو اس قوم کو کوئی نہیں گرا سکتا۔اس موقع پر موٹروے پولیس ڈی ایس پی ندیم گل کا کہنا تھاکہ تمام افراد ان متاثرین کے دکھ وتکلیف کو اپنا دکھ و تکلیف سمجھ کر اپنی استطاعت کیمطابق مزید فنڈز جمع کروائیں تاکہ ان کی اچھی مدد ہو سکے۔
کوئی تبصرے نہیں