TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

راولپنڈی۔ واسا نے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے پیش نظر ایک بار پھر راولپنڈی میں الرٹ جاری کر دیا۔



راولپنڈی (راجہ ساجددھنیال)واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی (واسا)راولپنڈی نے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے پیش نظر ایک بار پھر راولپنڈی میں الرٹ جاری کر دیاہے تمام فیلڈ سٹاف کو متوقع بارش کی صورت میں الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے واسا کے ترجمان کے مطابق نشیبی علاقوں میں ہیوی مشینری اور سٹاف تعینات کردیا گیا ہے قبل ازیں واسا راولپنڈی عاشورہ کے جلوسوں کے روٹس پر تعینات تھااور عاشورہ کے موقع پر واٹر ٹینکروں کے ذریعے پانی سپلائی کیا گیا واٹر ٹینکر روٹس پر موجود رہے عاشورہ کے موقع پر واسا فیلڈ سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی تھیں جبکہ جلوسوں کے راستوں پر سیوریج لائنوں کی صفائی، مین ہول کوورز کی تنصیب اور لیکج کی مرمت کی گئی تھی تاہم اب واسا کا عملہ اپنی معمول کی ذمہ داریوں پرتعینات کر دیا گیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں