TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

مری بار ایسوسی ایشن کی طرف سے سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے مالی امداد کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری


مری(بیورورپورٹ) تیسرے دن بھی مری بار ایسوسی ایشن کی طرف سے سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے مالی امداد کا سلسلہ جاری،اس سلسلے میں 30 اگست کوصدر بار ایسوسی ایشن مری اسد اقبال عباسی، جنرل سیکرٹری فخر محمود عباسی، شبیر ملک ایڈووکیٹ و دیگر عہدیداران نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی امدادی سرگرمیوں سے متاثر ہو کر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈسٹرکٹ ناظم مظہر الحق قادری کو ایک لاکھ روپے عطیہ کا چیک پیش کیا اس موقع پر راولپنڈی کے سینئر نائب صدر تسلیم دیوانا اور تحریک منہاج القرآن مری کے قائدین الطاف احمد عباسی، راجہ صغیر احمد ایڈووکیٹ، امتیاز احمد علوی، راجہ محمد قدیر اور حماد محی الدین بھی موجود تھے اس وقع پر ڈسٹرک ناظم مظہر الحق نے مری بار ایسوسی ایشن کی انسانی خدمات پرشاندارالفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور شکریہ ادا کیا، تحصیل ناظم امتیاز احمد علوی نے بار ایسوسی ایشن مری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مری بار ایسوسی ایشن نے ہر موقع پر قومی سطح کے مسائل پر یکجہتی کا مظاہرہ کیا اور حالیہ سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے امدادی کیمپ لگا کر ملک بھر کی وکلاء تنظیموں کو اس موقع پر اپنے اپنے حصے کا کردار ادا کرنے کا روڈ میپ دیا  انھوں نے بتایاکہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی موبائل سروس آنے والے اتوار کو مری شہر، جھیکا گلی، سنی بینک، باڑیاں، نیو مری، پھگواڑی، علیوٹ اور دیول میں سیلاب زدگان کے لئے عطیات جمع کریگی۔

 

کوئی تبصرے نہیں