TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

گوجرخان میں لمپی سکن بیماری جانوروں کی ہلاکت کا سبب بننے لگی


  گوجرخان(نمائندہ) گوجرخان میں لمپی سکن بیماری جانوروں کی ہلاکت کا سبب بننے لگی، کئی مویشی پال قیمتی جانوروں سے ہاتھ دھو بیٹھے،جانوروں کی بیماری لمپی سکن  کی روک تھام کے لیے محکمہ دن رات کوشاں یے جانوروں کو  ویکسین  بھی لگائی جارہی ہے، بیماری کے حملہ سے پہلے ویکسین  لگائی جائے تو وہ اپنا اثر دکھاتی  ہے اس کو لگانے کے بعد تھوڑا وقت درکار ہوتا ہے اس بیماری کا دورانیہ چار سے چودہ دن ہوتا ہے بروقت علاج کیا جائے تو جانور بچ سکتا  ہے  صفائی ستھرائی بے حد ضروری  ہے یہ بیماری چچڑوں  مچھروں اور مکھیوں سے پھیلتی  ہے فارمر اپنے اپنے فارمز میں سپرے کروا لیں، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک حسین  محسن تفصیلات کے مطابق گوجرخان میں بھی لمپی سکن بیماری جانوروں کی ہلاکت کا سبب بننے لگی ہے کئی مویشی پال قیمتی جانوروں سے محروم ہو چکے ہیں اس سلسلہ میں علاقہ میں آگاہی دینے کے لیے ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک گوجرخان کے علاقہ کلیال آئے  جہاں حاجی سخاوت کی رہائش گاہ پر علاقہ کے مویشی پالوں کے ساتھ میٹنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ  جانور کو شدید بخار کی صورت میں ادویات کے ساتھ ساتھ جانور کے سر پر پانی ڈالیں جس سے بخار میں کمی واقع ہو جاتی  ہے انہوں نے کہا کہ کیمیکل ملا وائٹنر جو ڈبوں میں دودھ ظاہر کر کہ بیچا جا رہا ہے   انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ہے  ،مافیا یہ افواہیں پھیلا رہا ہے کہ متاثرہ جانوروں کا دودھ اور گوشت انسانوں میں بیماری پھیلاتا  ہے  حالانکہ اس میں کوئی صداقت نہیں دودھ کو ابال کر استعمال کیا جاتا  ہے  تاحال اس طرح کا کوئی کیس سامنے  نہیں آیا، یہ بیماری انسانوں میں منتقل نہیں ہوتی انہوں کہا کہ اگر کسی جانور کی موت واقعہ ہو جاے تو اس کو آبادی سے دور کسی گڑھا میں دفن کر دیں اس بیماری میں جانوروں کی شرع اموات چار فیصد  ہے ، جلد اس پر قابو پالیا جائے گااس موقع پر ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر وحید اور ظہیر بھٹی بھی موجود تھے ، زمینداروں نے ڈاکٹر وحید اور  عملہ کی تعریف کی کہ وہ ہمہ وقت زمینداروں کے  ساتھ تعاون کرتے ہیں ان کوششوں کی وجہ سے ہماری آبادیوں میں بیماری کا دباؤ کم ہے

 

کوئی تبصرے نہیں