TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

گوجرخان۔ پانچ روز گزرنے کے باوجود بیوہ اور اُس کی فیملی پر تشدد کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج نہ کیا جا سکا۔

فائل فوٹو

 راولپنڈی (پوٹھوہار ون) ‏تھانہ گوجرخان چوکی قاضیاں بیوہ عورت اور اسکے معذوربچوں پر بااثر افراد کا شدید تشدد پانچ دن گزر جانے کے بعد بھی مقدمے  کا اندراج نہ ہوسکا زرائع کے مطابق نوٹوں کی چمک نے قانون کو اندھاکردیا تفصیلات کے مطابق تصیر بیگم زوجہ محمد رفیق مرحوم ساکن تنگدیو سیداں ، تحصیل گوجر خان نے تھانہ گوجرخان کی چوکی قاضیاں میں پانچ دن قبل مورخہ 2022-08-20 کو درخواست دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ وہ  اپنی بیٹی شاہدہ پروین کے ساتھ گھر میں موجودتھی کہ بوقت تقریبا 1:50 بجے دن مسمی محمد رمضان ولد محمد ایوب ساکن دہیہ نے زبردستی سائلہ کے گھر سے گزرنے کی کوشش کی جس کو سائلہ نے منع کیا تو سمی مذکور گھر جا کر وہاں سے کلہاڑی لے کر آ گیا اور آتے ہی گالیاں دینا شروع کر دیں اورللکارا کہ آج میں تمہیں منع کرنے کا مزہ چکھتا ہوں تمہیں اور تمہاری بیٹی کو جان سے ماردوں گا پہلا وار کلہاڑی بانیت قتل سیدھا سائلہ پر کیا جوسائلہ کے سر کے او پر لگا ، دوسرا وار کلہاڑی کیا جو سائلہ کی بیٹی شاہدہ پروین کے بائیں بازو پر لگا اتنے میں ہمارے شور واویلا کی آواز سن کر محمد رشید ولد باغ علی مرحوم آ گیا جس نے ہمیں بچانے کی کوشش کی تو مسمی مذکور نے تیسرا وار کلہاڑی اس پر کیا جو محمد رشید کے بائیں ہاتھ پر لگا ہم شد ید زخمی ہو گئے  سائلہ کے سر سے خون بہنے لگا جس کو دیکھ کر مسمی مذکور موقع سے چلا گیا محمد اسحاق ولد محمد لیاقت بھی موقع پر شور واویلا کی آواز سن کر پہنچا گیا تھا جس نے سارا وقوعہ بچشم خود دیکھا ہے وجہ عناد مسمی مذکور ز بر دستی اور غیر قانونی طور پر سائلہ کے گھر میں سے راستہ بنانا چاہتا ہے  مسمی محمد رمضان ولد محمد ایوب نے گھر کے اندر داخل ہو کر اور ناحق طور پر ہمیں مضروب کر کے سخت زیادتی کی ہے استدعا ہے کہ مسمی مذکور کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جاۓ ادھر تھانہ گوجرخان چوکی قاضیاں کا انچارج پانچ دن گزر جانے کے باوجود بھی شدید تشددکا شکار بیوہ اور اسکی فیملی کی درخواست پر کوئی کارروائی نہ کرسکے زرائع کے مطابق ملزم نہایت چالاک ہے جس نے بیرون ملک مقیم اپنے قریبی عزیز سے مذکورہ چوکی انچارج  کی فون پر بات کروائی جس نے مذکورہ چوکی انچارج کو کارروائی کرنے سے روک دیا زرائع کے مطابق ملزمان کے نوٹوں کی چمک نے قانون کو اندھا کر دیا ہے جس کی وجہ سے پولیس ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں نہیں لا رہی۔

کوئی تبصرے نہیں