نیو روات گرڈ اسٹیشن 500 کے وی این ٹی ڈی سی کے پاور ٹرانسفارمر نمبر 1 میں آتشزدگی سے 132 کے وی چکوال ایکسپریس سرکٹ 132 نیو روات اڈیالہ سرکٹ کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔متاثرہ گرڈ اسٹیشنز میں چکری چکوال بھگوال تلہ کنگ دندہ شاہ بلاول ٹمن نور پور سیدی چوہا سیدان شاہ ڈنڈوت شامل ہیں۔پنل وال پاکستان سیمنٹ بیسٹ وے ڈی جی خان اڈیالہ نیو چکری گرڈ اسٹیشنز اور گردونواح کے علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے اور سسٹم کو اوور لوڈنگ سے محفوظ رکھنے کے لئے کمال آباد سواں اور دیگر گرڈ اسٹیشنز سے منسلک فیڈرز پر لوڈ مینجمنٹ شروع کردی گئی۔ائسکو کے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آئیسکو حکام این ٹی ڈی سی اور دیگر فارمیشنز کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں متاثرہ علاقوں کی بجلی متبادل ذرائع سے بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں
کوئی تبصرے نہیں