TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

اسلام آباد:کینیڈین خآتون کا قاتل شوہر شہنواز امیر 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے،سُسرایازامیراور اُن کی اہلیہ کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست بھی منظور

 

فائل فوٹو

اسلام آباد: عدالت نے بیوی کے قتل کے ملزم شاہنواز امیر کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد میں ہوئی پولیس نے مقتولہ کے شوہر اور صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز امیر کو عدالت میں پیش کیا شاہنواز کے وکیل نے کہا کہ یہ بلائنڈ مرڈر ہے اور قتل صرف الزام کی حد تک ہے، کیس میں پہلا ریمانڈ ہے، جس پر کوئی اعتراض نہیں پولیس نے عدالت سے دس دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ملزم سے برآمدگی کرنی ہے، اس نے اپنی کینیڈین نژاد پاکستانی اہلیہ کو بیرون ملک سے بلا کر قتل کیا پولیس نے مرکزی ملزم کے والدین ایاز امیر، ان کی اہلیہ ، ملزم کے چچا اور چچی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا بھی کردی عدالت نے ایاز امیر، ان کی اہلیہ کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست منظور کر لی

تفتیشی افسر نے ملزم کے فنگر پرنٹس کے نمونے لینے کی درخواست کی تو عدالت نے وہ بھی مسترد کردی اور کہا کہ فنگر پرنٹس تو نادرہ سے بھی لیےجاسکتے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں