TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

اسلام آ باد خاتون کو فون کالز کے ذریعے ہراساں کرنے والے ملزم کے خلاف 225D ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

 


اسلام آ باد تھانہ لو ہی بھر اسلام آ باد کے علاقہ سواں  میں خاتون کو  فون کالز کے ذریعے ہراساں کرنے اوردھمکیاں دینے اور  ہراساں کرنے پر ذیشان ریاض عرف شانی نامی شخص  کی خلاف 225D  ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار  کر لیا گیا خاتون نے تھانہ لوہر بھیر میں درخواست دیتے ہوے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ اپنے فلیٹ میں موجود تھی کہ ملزم ذیشان ریاض عرف شانی نامی شخص  نے اسے کال کر کے جان سے مارنے دھمکیاں دیں اور وٹس ایپ مسیجز کے ذریعے بھی دھمکیاں دیں اور بعد ازاں مختلف طریقے سے مجھے ڈراتا دھمکاتا بھی رہا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتا تھا میں ایک بے سہارا  لڑکی ہوں باپ کا سایہ بھی سر پر نہ ہے مزکورہ شخص کی دھمکیوں کی وجہ سے میں اپنے گھر سے باہر بھی نہیں نکل سکتی کیونکہ میری جان کو  سخت خطرہ  ہے کہ یہ شخص کہیں مجھے مروا دے گا اور اسکی دھمکیوں کے تمام تر ثبوت میرے پاس ہیں جو  عدالت میں پیش کروں گی لہذا اسکے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جاے جس پر تھانہ لوہی بھیر پولیس نے ملزم کیخلاف 225Dٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم ذیشان ریاض عرف شانی کو  گرفتار کیا گیا تھاجسےجیل بھیج دیا گیا ذرائع کیمطابق ملزم ذیشان کو اسکی انہی حرکات کے باعث جس میں خواتین کیساتھ چھیڑ چھاڑ ، بد سلوکی ، بد تمزی جیسے عناصر کے باعث ہی دربار عالیہ بلاوڑہ سے نکالا گیا گیا تھا

کوئی تبصرے نہیں