TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل ایبٹ آباد کی کامیاب کارروائی پاک فوج کے خلاف توہین آمیز ریمارکس پوسٹ کرنے میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

فائل فوٹو 

 

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل ایبٹ آباد کی کارروائی  پاک فوج کے خلاف توہین آمیز ریمارکس پوسٹ کرنے میں ملوث 3 ملزمان گرفتارایف آئی اے سائبر کرائم سرکل ایبٹ آباد نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے پاک فوج کے خلاف توہین آمیز ریمارکس پوسٹ کرنے میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ملزمان کو ہری پور، بٹگرام اور حویلیاں سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں وقاص خان جدون، محمد نواز اور نوید شاہ شامل ہیں ملزمان پاک فوج کی اعلیٰ عسکری قیادت کے خلاف سوشل میڈیا پر توہین آمیز ریمارکس اپ لوڈ کرنے میں ملوث تھے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے گزشتہ 6 ماہ کے دوران سوشل میڈیا اکاونٹس بنائے گرفتار ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت 3 مقدمات درج کر لئے گئے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

ترجمان ایف آئی اے



کوئی تبصرے نہیں