TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

موجودہ حکومت نے 4 مہینے میں ملک کا بیڑا غرق کردیا،مرضی کا آرمی چیف لگانا چاہتے ہیں، عمران خان

فائل فوٹو
 عمران خان کا کہنا ہے کے حکومت نے ملک کا بیڑا غرق کردیا، الیکشن سے بھاگنےکامقصد مرضی کا آرمی چیف لگاناہے یہ صرف کرپشن کیسز ختم کروانے آئے ہیں فیصل آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھاکہ  آئی ایم ایف کے مطابق ملک میں برے معاشی حالات کی وجہ حکومتی کرپشن ہے، یہ حکومت کمزور ترین حکومت ہے عمران خان کا کہنا تھاکہ موجودہ حکومت صرف اپنے کرپشن کیسز بند کرنے کیلئے اقتدار میں آئی ہے، ملک میں سیاسی استحکام صرف الیکشن سے آئے گا اور یہ الیکشن سے اس لیے بھاگ رہے ہیں کہ یہ نومبر میں اپنی مرضی کا آرمی چیف لگانا چاہتے ہیں 4 مہینے میں اس حکومت نے ملک کا بیڑہ غرق کر کے رکھ دیا ہے، مہنگائی آسمان پر اور معیشت زمین پر آگئی ہے جن لوگوں نے سازش کرکے ان چوروں کو ہمارے اُوپر مسلط کیا آج قوم ان سے جواب مانگ رہی ہے، قوم کے ساتھ غداری کرنے والوں سے قوم جواب مانگ رہی ہے


کوئی تبصرے نہیں