TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے تعاون سے نیچرل لینگویج پروسیسنگ ورکشاپ کوہسار یونیورسٹی مری میں منعقد ہوئی

 


 مری(بیورورپورٹ) کوہسار یونیورسٹی مری اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے تعاون سے نیچرل لینگویج پروسیسنگ کی سات روزہ ورکشاپ کوہسار یونیورسٹی مری میں منعقد ہوئی  جس میں عالمی ماہرین نے بھی شرکت کی اس موقع پر ایک مشاعرے کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی فکیلٹی رجسٹرار کوہسار یونیورسٹی مری،طلباء وطالبات اساتذہ، سماجی اور ادبی حلقوں نے بھر پور شرکت کی، مشاعرہ کے آرگنائزر کوہسار یونیورسٹی میں کمپیوٹر سائنس کے سربراہ ڈاکٹر وقاص بنگیال تھے اس مشاعرہ کی صدارت اردو زبان و ادب کے حوالے سے جانی مانی شخصیت اور ممتاز شاعر جناب افتخار عارف نے کی جبکہ معروف شاعر محبوب ظفر، انجم سلیمی،شاہدہ شاہین ضیاء الحسن حارث خلیق احمد عطا،ڈاکٹر اشفاق کلیم اور وسیم جبران نے اپنی خوبصورت شاعری سے خوب داد سمیٹی اس موقعہ پر وائس چانسلر کوہسار یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سید حبیب بخاری نے کہا کہ کوہسار یونیورسٹی مری کے لیے یہ بات قابل فخر ہے کہ جناب افتخار عارف اوردیگر تشریف لائے اور ادب کی دنیا کی دیگر اہم شخصیات کوہسار یونیورسٹی میں تشریف فرما ہوئیں وائس چانسلر نے اس موقع پر کوہسار یونیورسٹی کی طرف سے سیلاب متاثرین کے لیے فنڈ ریزنگ کے بارے بتایا اور شرکاء سے اپیل کی کہ وہ سیلاب زدگان کی امداد کیلیے دل کھول کر عطیات دیں اور اس مقصد کیلیے کوہسار یونیورسٹی کا پلیٹ فارم موجود ہے۔

کوئی تبصرے نہیں