لندن: تحریک انصاف کے حمایتیوں کی جانب سے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ساتھ برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں بدتمیزی کا واقعہ رونما ہوا وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اس وقت لندن میں وزیر اعظم اور دیگر وفاقی وزرا کے ہمراہ موجود ہیں اتوار کے روز مریم اورنگزیب سینٹرل لندن میں موجود تھیں کہ تحریک انصاف کے حمایتی وہاں آن پہنچے ، تحریک انصاف کے حمایتیوں میں خواتین بھی شامل تھیں جن میں سے کچھ مریم اورنگزیب کو انتہائی برے القابات سے پکار رہی تھیں اس سارے عمل کے دوران مریم اورنگزیب نے انتہائی صبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاموشی اختیار کئے رکھی گزشتہ چند برسوں کے دوران کئی مرتبہ لندن میں تحریک انصاف کے حمایتیوں کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے مریم اورنگزیب نے پیش آنے والے واقعہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ،نفرت اور تفرقہ بازی عمران خان کی سیاست کا ہمارے بھائیوں اور بہنوں پر زہریلا اثر دیکھ کر دکھ ہوا۔ میں ٹھہری رہی اور ان کے ہر سوال کا جواب دیا۔ افسوس کی بات ہے کہ وہ عمران خان کے پروپیگنڈے کا شکار ہیں۔ ہم عمران خان کی زہریلی سیاست کا مقابلہ کرنے اور لوگوں کو اکٹھا کرنے کے لیے اپنا کام جاری رکھیں گے۔
کوئی تبصرے نہیں