فائل فوٹو |
ڈڈیال۔(تحصیل رپورٹر) میٹرک رزلٹ میں سرکاری تعلیمی اداروں کی شاندار کارکردگی والدین میں خوشی کی لہر سرکاری تعلیمی اداروں کی کارکردگی پر اظہار اطمینان ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میرپور محترمہ فریدہ اکبر کی بہترین مینجمنٹ اداروں میں کوالیفائیڈ سٹاف کی بدولت طالبات نے شاندار رزلٹ پیش کیا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول موہڑہ کنیال سمیت ضلع بھر کے تعلیمی اداروں نے حالیہ میٹرک کے رزلٹ میں حیران کُن کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔گورنمنٹ گرلز ہائی سکول موہڑہ کنیال کی طالبات نِدا صابراں حسین نے مجموعی طور پر 1030 جبکہ فائزہ بتول نے 812 نمبر حاصل کیے ڈی ای او محترمہ فریدہ اکبر نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہ سرکاری تعلیمی اداروں کی کارکردگی بہترین رہی ہے۔ضلع بھر کے تعلیمی اداروں نے بہترین رزلٹ دیا ہے حکومت کی تعلیمی پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہوئے اداروں کے اندر بہترین کوالفائیڈ سٹاف کی زیر نگرانی تدریسی معاملات بہترین انداز سے سر انجام دیے جا رہے ہیں عوام علاقہ سرکاری تعلیمی اداروں کے ساتھ تعاون کو یقینی بناتے ہوئے اپنی بچیوں کو سرکاری اداروں میں داخل کروائیں۔
کوئی تبصرے نہیں