TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

مری ڈپٹی سیکرٹری ہیلتھ پنجاب مرزا ولید بیگ کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مری کا دورہ

مری(بیورورپورٹ) ڈپٹی سیکرٹری ہیلتھ پنجاب مرزا ولید بیگ کا سی۔ای۔او ہیلتھ راولپنڈی ڈاکٹر انصر اسحاق کے ہمراہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مری کا دورہ ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیااس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مری ڈاکٹر اظہر عباسی بھی موجود تھے،ڈپٹی سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نے ایمرجنسی ورڈ،ان ڈور ڈیپارٹمنٹ،گائنی ڈیپارٹمنٹ، آپریشن تھیٹر اور فارمیسی ڈیپارٹمنٹ کا تفصیلی معائنہ کیا اور ایمرجنسی میں موجود مریضوں سے بھی گفتگو کرتے ہوئے علاج کے حوالے سے تفصیلات پوچھیں اس موقع پر میڈیکل سپریٹنڈنٹ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مری ڈاکٹر عبدالسلام عباسی نے ڈپٹی سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کو ہسپتال کے مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ہسپتال میں نرسنگ سٹاف،ڈسپنسرز اور لیبارٹری ٹیکنیشنز اور دیگر عملے کی کمی کے ساتھ ساتھ ڈاکٹرز اور سٹاف کیلئے رہائش کی عدم دستیابی اور ہسپتال میں سیکیورٹی کی کمی جیسے مسائل سے بھی آگاہ کیا،ڈپٹی سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نے سٹاف کی کمی اور سیکیورٹی کمپنی کے حوالے سے جلد اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی،دورے کے اختتام پر ڈپٹی سیکرٹری ہیلتھ نے ہسپتال میں بہترین صفائی ستھرائی اور ڈاکٹرز  اور دیگر عملے کی موجودگی اور مریضوں کو دی جانے والی سہولیات پر میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالسلام عباسی،ڈاکٹروں اور ہسپتال کے عملے کو شاباش دی اور میڈیکل سپریٹنڈنٹ کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں مریضوں کو ہر ممکن سہولیات مہیا کرنے میں کوئی بھی کسر اٹھا نہ رکھی جائے                                                                                                

کوئی تبصرے نہیں