TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

شریعت کورٹ نے ٹرانس جینڈر بل کو مسترد کرکے درست فیصلہ کیا ہے، سیدعارف شاہ شیرازی

 کلرسیداں (اکرام الحق قریشی) جماعت اسلامی کے ضلعی امیر سید عارف شاہ شیرازی نے کہا ہے کہ شریعت کورٹ نے ٹرانس جینڈر بل کو مسترد کرکے درست فیصلہ کیا ہے یہ بل اسلامی قوانین اور  قرارداد مقاصد کے بھی منافی ہے ان خیالات کا اظہار  انہوں نے جماعت اسلامی کے زیراہتمام  قرطبہ مسجد کلرسیداں میں ٹرانس جینڈر ایکٹ کے مضمرات اور آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت مقامی امیر جاوید اقبال نے کی ضلعی امیرسید عارف شیرازی  نیکہا کہ شریعت نے مخنث  کے بارے میں کھل کروضاحت کی ہے اس کی موجودگی میں کسی دوسرے بل کی ضرورت ہی نہیں ہے مگر پاکستانی پارلیمنٹ میں آج اللہ اور اس کے رسول کے احکامات کو چیلنج کیا جا رھا ہے اور ایوان ہم جنس پرستی کی حمایت پر کمر بستہ ہے۔یہ عناصر کسی دوسرے کے پے رول پر بھی ہوسکتے ہیں۔شیریں مزاری اس بل پر اتراتی پھرتی ہیں یہ خوف خدا سے کام لیں اور آخرت کی فکر کریں۔ہماری سینٹ اور قومی اسمبلی میں کچھ لوگ بیرونی عناصر کے پے رول پر ہیں یہ عذاب الٰہی کو دعوت دینے کے ساتھ ساتھ معاشرتی تباہی کا بھی موجب بن رہے ہیں۔ملک میں ہونے والے عورت مارچ اور میرا جسم میری مرضی اسی عالمی سازش کا حصہ ہیں۔ریمبو انہی کا ایجنڈا ہے جسے ہماری حکومتیں مدارس میں حوصلہ  افزائی کر رہی ہیں۔ہجڑوں کی آڑ میں ہم جنس پرستی کا راستہ ہموار کیا جا رہا ہے۔ہمارے پیغمبر صلی اللہ وآلہ وصلعم نے حلیہ بدلنے والوں پر تو لعنت فرمائی ہے ہماری اسمبلیاں مختلف ناموں پر اسلامی تعلیمات کے خلاف کام کر رہی ہیں ہم انتخاب کرتے وقت اسلامی احکامات کو سامنے نہیں رکھتے جس کے نتائج سامنے آ رہے ہیں،ضلعی جنرل سیکرٹری عثمان آکاش نے کہا کہ ہماری اسمبلیوں میں بیٹھے لوگ اغیار کی خواہش پر اسلام کے خلاف کام کرتے ہیں۔اسلام دفاع کے لیئے نہیں غلبہ کے لیئے آیا ہے جس میں معاشرے کے تمام طبقات کے حقوق کا تحفظ موجود ہے اس کے باوجود پاکستان کی پارلیمان عالمی ایجنڈے پر پاکستان کو سیکولر ملک بنانے کی سازش کیوں کرتی ہیں؟مذہبی قوتیں ملک کو سیکولر اسٹیٹ نہیں بننے دیں گی ڈبلیو ایچ او جیسے عالمی ادارے اسلام کے خلاف منظم اور گہری سازشیں کر رہے ہیں اس ادارے نے کوورڈ کے نام پر ہمارے دین ہماری نمازوں اور مساجد میں بھی مداخلت کی۔انہوں نے شیریں مزاری کو مشورہ دیا کہ وہ مفتی نہ بنیں اسلامی شعائر میں چھیڑ چھاڑ سے گریز کریں،اہل حدیث کے مولانا خلیل الرحمان احمد نے کہا کہ ٹرانس جینڈر شیطانی ایجنڈہ ہے ہم مغرب کی تقلید کرکے اپنے خاندانی معاشرے کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ ادارہ منہاج القرآن کے حافظ آصف قادری نے کہا کہ ٹرانس جینڈر بل قانون فطرت کے خلاف بغاوت ہے اللہ نے صرف مرد اور عورت کو پیدا کیا اس کے علاوہ دیگر سبھی معزور قرار پاتے ہیں۔ٹرانس جینڈر بل ملک میں فحاشی پھیلا کر اللہ کے عذاب کو دعوت دینے کے مترادف ہے،اس بل کے حامی الآسمان سے پتھروں کے عذاب کو دعوت دے رہے ہیں۔مفتی اقبال نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ قوم ملک میں نظام مصطفے کے عملی نفاذ کے لیئے اپنا کردار ادا کرے،الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر توقیر احمد اعوان نے کہا کہ ٹرانس جینڈر بل ہمارے خاندانی نظام کو مکمل تباہ کرنے کی سوچی سمجھی سازش ہے ہماری پارلیمان اسلامی حدود کے خلاف استعمال ہو رہی ہیں۔امیرجماعت اسلامی کلر سیداں جاوید اقبال نے کہا کہ ٹرانس جینڈر اسلامی شعائر کے خلاف سازش ہے۔معلانا قاسم چلاسی نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کی وزارت عظمی کے آخری روز یہ مکروہ بل پیش کیا گیا آج چاروں صوبائی اسمبلیوں کے علاؤہ سینٹ اور قومی اسمبلی میں سے جے یو آئی کی خاتون رکن کشور،جماعت اسلامی کے مشتاق حسین،پنجاب میں معاویہ اعظم اور سندھ اسمبلی میں ٹی ایل پی کے رکن اسمبلی نے اس پر احتجاج کیا سوال تو پیدا ہوتا ہے کہ 23 کروڑ کے ملک میں کیا مسلمان یہی چار افراد ہیں؟ہم کب بیدار ہوں گے؟انہوں نے کہا کہ تمام سازشوں کا واحد حل صرف جہاد ہے جس کے لیئے علما کو قوم کی رہنمائی کرنی چاہیئے۔

کوئی تبصرے نہیں