TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

وفاقی دارالحکومت میں لینڈ مافیا نے شہری کو دن دیہاڑے اغواء کر لیا

 


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وفاقی  دارالحکومت میں لینڈ مافیا نے شہری کو دن دیہاڑے اغواء کر لیا. وفاقی پولیس نے لینڈ مافیا کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے. مسلح افرادنےشہری سے مکان  ہتھیانے کے لیے زبردستی اغواء کرکے اور تشدد کا نشانہ بناکر اشٹام لکھوالیا شہری کے 15پرکالز کےباوجود بھی کوئی رسپانس نہ ملا.شہری کی اعلٰی حکام سے انصاف کی اپیل. تفصیلات کیمطابق علی پور کے رہائشی طاہر اقبال نے گزشتہ روز تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درخواست دی جس میں موقف اختیار کیا کہ  مسلح افراد جن میں سجادحسین ولد اشتیاق و دیگر  نصف درجن مسلح افراد نے علی پور سے اسےاغواءکیاجس پر طاہر اقبال کے لواحقین اور دوستوں کی طرف سے متعدد بار 15 پر کال کی گئی مگر پولیس کی طرف سے کوئی رسپانس نہ ملا.مسلح افراد نے طاہر اقبال سے اسلحہ کی نوک پر 3450000 لاکھ روپے وصولی کا اسٹام لکھوا لیا. مذکورافراد کا تعلق قبضہ مافیا کے ایک منظم نیٹ ورک سے ہے اور گینگ میں  شامل افراد کریمنل ریکارڈ کے حامل ہیں. جن کی پشت پناہی وفاقی دارالحکومت کی ایک بااثر سیاسی شخصیت کر رہی ہے.وفاقی دارالحکومت میں مسلح افراد کا دن دیہاڑے شریف شہری کو اغواء کرنا اور زبردستی اسٹام لکھوانا قانون سے کھلواڑ ہے. متاثرہ شخص طاہر اقبال نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ. آئی جی اسلام آبا.ایس ایس پی آپریشن اور ایس پی رورل سے اپیل کی ہے کہ مسلح افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے. اور اسے انصاف فراہم کیا جائے.

کوئی تبصرے نہیں