TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

سودی معیشت اورکرپشن نے ملک کو دیمک کی طرح چاٹ لیا،سراج الحق

فائل فوٹو

لاہورامیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حقیقی تبدیلی صرف اسلامی نظام سے آئے گی، ملک اسلام کے نام پر حاصل ہوا، اسلام ہی اس کی ترقی و خوشحالی کا ضامن ہے۔ قوم کو لڑانے اور تقسیم کرنے کے ایجنڈے پر گامزن حکمران جماعتیں حالات کی نزاکت کو جانتے ہوئے بھی خطرناک کھیل کھیل رہی ہیں۔ حکمرانوں نے تباہ کن سیلاب کے دوران بھی آپسی مفادات کے لیے جنگ جاری رکھی۔ حکمران آف شور کمپنیوں اور بیرون ملک بنکوں سے ذاتی اثاثے اور لوٹی ہوئی دولت واپس لائیں ملک میں مہنگائی کی شرح خطے میں سب سے زیادہ ہے، روپیہ بے وقعت ہو گیا پی ڈی ایم نے ماضی میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کیے، اقتدار میں آ کر عوام پر ظلم کی انتہا کر دی ان خیالات کا اظہار انھوں نے منصورہ میں سیلابی صورت حال اور بحالی کے اقدامات کے جائزہ کے لیے ایک مشاورتی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سیکرٹری جنرل امیر العظیم اور سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف بھی اس موقع پر موجود تھےسراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم معیشت کی تباہی کی ذمہ دار ہیں بیڈگورننس اور تباہ کن معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے حالات ٹھیک نہیں ہو رہے سودی معیشت اورکرپشن نے ملک کو دیمک کی طرح چاٹ لیا حکمران سیاسی جماعتیں وڈیروں کے کلب ہیں عام آدمی کو ان جاگیرداروں اور ظالم سرمایہ داروں سے بھلائی کی کوئی توقع نہیں

کوئی تبصرے نہیں