TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

ڈڈیال نواحی علاقہ سیاکھ تا نیو ٹاون جلال بنی بھیلی بھٹار جانے والی سڑک انتہائی خستہ حالی کا شکار

 

ڈڈیال(بیورورپورٹ) تحصیل ڈڈیال کا نواحی علاقہ سیاکھ تا نیو ٹاون جلال بنی بھیلی بھٹار جانے والی سڑک انتہائی خستہ حالی کا شکار سڑک مکمل طور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے عوام و علاقہ کو شدید سفری مشکلات کا سامناء  آج کے جدید دور میں بھی عوام و علاقہ پتھر کی سی زندگی گزارنے پر مجبور تفصیلات کے مطابق تحصیل ڈڈیال کا نواحی علاقہ سیاکھ تا نیو ٹاون جلال بنی اور بھیلی بٹھار جانے والی سڑک کی حالت انتہائی ابتر ہو چکی ہے سڑک مکمل طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے عوام و علاقہ کسی مسیحا کے منتظر عوام و علاقہ کو شدید سفری مشکلات کا سامنا عوام و علاقہ  نے اس حوالہ سے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاکھ تا نیو ٹاون جلال بنی اور بھیلی بٹھار جانے والی سڑک مکمل طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے رہی سہی کسر حالیہ بارشوں نے نکال دی ہے سڑک پر بڑے بڑے گڑھے پڑ گئے ہیں سڑک پر پیدل چلنا بھی محال ہو گیاء ہے ہماری قیمتیں گاڑیاں کٹھارہ بن گئ ہیں منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہوتا ہے مریض کو ہسپتال تک پہنچانے میں بھی کئ گھنٹے لگ جاتے ہیں ہمارا کوئی پرسان حال نہیں ہے شدید بارشوں میں سڑک کا برا حال ہو جاتا ہے آخرکار اس سڑک کی مرمتی کون کرے گا اس سڑک کی تعمیر کون کرائے گا عوام و علاقہ نے اس حوالہ سے بہت سے سوالات اٹھا دیے ہیں ہم جائیں تو جائیں کہاں سابق دور حکومت میں بھی اس سڑک کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئ جس کے باعث آج بھی عوام و علاقہ ذلیل و خوار ہو رہے ہیں عوام و علاقہ نے وزیر اعظم آزادکشمیر اور مقامی وزیر چوہدری اظہر صادق سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور اس کا نوٹس لیا جائے اور سڑک کی مرمتی کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں جائیں تاکہ ہماری سفری مشکلات ختم ہو سکیں اور ہم پرسکون زندگی گزار سکیں اگر فی الفور ہنگامی بنیادوں پر اس کا نوٹس نہ لیا گیا تو ہم راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہو جائیں گئے کیونکہ اب ہمارے صبر کا پیمانہ بالکل لبریز ہو چکا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں