TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

گوجر خان میں صحت کے نظام کو مزید بہتر بنانے کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے، راجہ پرویز اشرف

 


اسلام آباد اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت  پارلیمنٹ ہاؤس میں گوجرخان کی عوام کی صحت کے شعبے میں سہولیات کو بہتر بنانے سے متعلق اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں فاطمہ شیخ، سپیشل سیکرٹری ترقیات و خزانہ پنجاب کے علاوہ ضلعی ہیلتھ مینجمنٹ کے ممبران نے شرکت کی اجلاس میںں گوجرخان ٹراما سینٹر کے حوالے سےاسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو بتایا گیا کہ گوجر خان ہسپتال کو جلد ہی ٹراما سنٹر میں اپ گریڈ کر دیا جائے گا جس کے لیے تمام لوازمات مکمل کر لیے گئے ہیں متعلقہ حکام نے اسپیکر کو بتایا کہ آر ایچ سی مندرہ کو اس کے ایریا کی آبادی اور او پی ڈی کی بنیاد پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں اپ گریڈ کردیا ہے جس میں تمام سہولیات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گوجر خان کی دیگر صحت کی سہولیات کو ترجیحی بنیادوں پر تحصیل ہیڈکوارٹر کے ساتھ ساتھ رولر ہیلتھ سینٹر قاضیاں اور رولر ہیلتھ سینٹر دولتالہ میں اپ گریڈ کیا جائے گا۔صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے مالی سال 2022-2023 کی اس سہ ماہی کے دوران ترجیحی بنیادوں پر فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔سپیکر نے گوجر خان کے حوالے سے صحت کی سہولیات کی  فراہمی اور عوامی کی مشکلات کے ازالے کے لیے محکمہ صحت کے اقدامات کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ گوجر خان میں صحت کے نظام کو مزید بہتر بنانے کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔

کوئی تبصرے نہیں