TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

راولپنڈی پریس کلب میں صحافیوں اور ان کے اہل خانہ کے لئےایک روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد

 


 راولپنڈی (پوٹھوہارون)  دور جدید میں موبائل سمیت دیگر برقی آلات کی وجہ سے جہاں زندگی سہل ہوئی ہے وہی آنکھوں کے امراض میں بے پناہ اضافہ ہواہے،خاص طور پر بچوں میں آنکھوں کے امراض زیادہ پائے جارہے ہیں،ان مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے راولپنڈی پریس کلب میں صحافیوں اور ان کے اہل خانہ کے لئے آنکھوں کی بیماریوں کے متعلق آگاہی دینے اور ان کے علاج کے لئے کام کرنے والے ”القادر آئی ہسپتال“اور”راولپنڈی پریس کلب“کے اشتراک سے ایک روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد کیاجس میں آنکھوں کے ماہر ڈاکٹرز کی زیر نگرانی مریضوں کا معائنہ کیاگیا،اور مفت ادویات کے ساتھ رعائتی نرخوں پر عینکیں بھی فراہم کی گئی،جبکہ جن مریضوں کو آپریشن کی ضرورت تھی انہیں ہسپتال ریفر کیا گیا جہاں ان کا فری آپریشن کیا جائے گا۔۔اس موقع پر ڈاکٹر سہیل احمد،ڈاکٹر محمد صدیق،ڈاکٹر سدرہ شاہین،اور ٹیکنیکل سٹاف وقاص احمد اور عمیر احمد بھی موجود تھے،جبکہ راولپنڈی پریس کلب کی انچارج شکیلہ جلیل نے کیمپ میں دی جانے والی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا اور ہسپتال کے عملے کے ساتھ تعاون کیا،کیمپ کے آخر میں  ڈاکٹر سہیل احمد،ڈاکٹر محمد صدیق،ڈاکٹر سدرہ شاہین  نے کہا ہے کہ دور جدید میں موبائل سمیت دیگر برقی آلات کا کم سے کم استعمال کو یقینی بنایا جائے اور بالخصوص بچوں کو کم سے کم موبائل استعمال کرنے کے لیے فراہم کیئے جائیں،اور آنکھوں کے حوالے سے کسی قسم کا بھی مرض کا شبہ ہو تو فورا ڈاکٹرز سے رابطہ کیا جائے کیونکہ آنکھ اللہ پاک کی جانب سے ایک بہترین تحفہ ہے جس کے چھن جانے کی وجہ سے دنیا کی رعنائیاں دیکھنے سے محروم ہوجاتا ہے،آخر میں انچارج پریس کلب شکیلہ جلیل نے کیمپ لگانے والی انتظامیہ کا شکریہ اداکیا۔

کوئی تبصرے نہیں