TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بینکوں میں امپورٹرز کی ایل سی مارکیٹ ریٹ سے زائد ریٹ پر کھولنے کے معاملے کا نوٹس لے لیا

 

فائل فوٹو

لاہور: نو منتخب وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بینکوں میں امپورٹرز کی ایل سی مارکیٹ ریٹ سے 5 سے 8 روپےفی ڈالر  زائد کھولنے کے معاملے  کا نوٹس لے لیا وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق  وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نےمتعلقہ حکام سےرپورٹ طلب کر لی ہے اور کہا ہے کہ تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داران بینک افسران کے خلاف سخت کارروائی ہوگی ذرائع کا بتانا ہے کہ بینکوں نے امپورٹرز کی ایل سیز مارکیٹ ریٹ سے 5 سے 8 روپے اوپرکھولیں، بینکوں کےاس اقدام سے کاروباری طبقے کو کروڑوں روپے اضافی ادائیگی کرنا پڑی ذرائع کے مطابق بینک حکام نے ڈالر کی مصنوعی قلت پیدا کر کے مارکیٹ سے مہنگی ایل سی کھولی، آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسو سی ایشن ( اپٹما ) کے سربراہ گوہر اعجاز نے  وزیراعظم سے انکوائری کا مطالبہ کیا تھا۔



کوئی تبصرے نہیں