TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

مری ورلڈ ٹورازم ڈے کے حوالے سے پنجاب ٹورزم اسکواڈ کی جانب سے مال روڈ پر واک کا انعقاد

 


مری(بیورورپورٹ) سیکرٹری ٹورزم پنجاب احسان بھٹہ اور ڈپٹی کنٹرولر ڈیپارٹمنٹ آف ٹورسٹ سروسز حافظ غضنفر علی  کی ہدایت پر ورلڈ ٹورازم ڈے کے حوالے سے پنجاب ٹورزم اسکواڈ کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشنز سید خرم حسن کی سربراہی میں مال روڈ مری پر واک کا انعقاد۔ پنجاب ٹورازم اسکواڈ (ڈیپارٹمنٹ آف ٹورسٹ سروسز) کے چاک و چوبند دستے نے جی پی او چوک پر پریڈ کی اور بائیک ریلی کیساتھ مال روڈ پر واک کی۔ مال روڈ مری پر پنجاب ٹورازم اسکواڈ سیاحوں اور مقامی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا. اسسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشنز سید خرم حسن کا کہنا تھا کہ 27 ستمبر ورلڈ ٹورازم ڈے ہے اور اقوام متحدہ کا موٹو ری تھنک ٹورازم کے بارے میں بتایا کہ کس طرح ہم کرونا وبا کے بعد ٹورازم کو پروموٹ کر سکتے ہیں۔ پنجاب ٹورزم اسکواڈ(ڈیپارٹمنٹ آف ٹورسٹ سروسز پنجاب) سیاحت کے فروغ،سیاحت کی صنعت کو ترقی دینے اور سیاحت میں مثبت تبدیلی کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کر رہا ہے اور کرتا رہے گا اس موقع پر سیاحوں اور مقامی لوگوں نے اسکواڈ کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائی، مری کے میڈیا نے بھی بھر پور کوریج دی سیاحوں کا کہنا تھا کہ پنجاب ٹورازم اسکواڈ کی موجودگی سے تحفظ کا احساس ہوتا ہے اور پنجاب حکومت کا یہ بہت اچھا اقدام ہے۔

کوئی تبصرے نہیں