TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

مقبوضہ کشمیرسےتعلق رکھنے والے 11 سالہ بچے کی جادو بھری آواز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

 


مقبوضہ کشمیر کےضلع اننت ناگ سے تعلق رکھنے والے 11 سالہ بچے کی جادو بھری آواز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔  آیان سجاد کی ایک میوزِک ویڈیو ’بے درد دادِ چانے‘ ریلیز ہوئی ہے، جسے سوشل میڈیا صارفین نے کافی پسند کیا یوٹیوب پر اس ویڈیو کے اب تک 13 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں جبکہ مقبوضہ وادی میں یہ میوزک ویڈیو ٹرینڈنگ میں ہے میڈیا سے گفتگو میں آیان کا کہنا تھا کہ اس  نے اپنے سفر کا آغاز چھوٹی تقریبات اور شادیوں سے کیا اور گانے کے کئی مقابلوں میں بھی حصہ بھی لیا ہے آیان سجاد نے بتایا کہ میرے خاندان نے پہلے دن سے میرا ساتھ دیا ہے، میرے والد کی خواہش ہے کہ میں میوزک انڈسٹری میں اپنا کیریئر بناؤں، میں اپنی تعلیم اور میوزک دونوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتا ہوں آر جے عمر کی ہدایت کاری میں ترتیب دیے گئے گانے’بے درد دادِ چانے‘ کو کشمیری زبان میں گایا گیا ہے جس میں صوفی تھیم اور پاپ ریپ دونوں موجود ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں