TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

سابق وزیر اعظم عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

(فائل فوٹو)


 اسلام آباد پولیس نے ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے کے کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کردیے جج زیبا چوہدری دھمکی کیس میں اسلام آباد پولیس نے مقدمہ نمبر 407 تھانہ مارگلہ میں درج مقدمہ میں وارنٹ گرفتاری حاصل کئےعمران خان کے خلاف تھانہ مارگلہ میں پینل کوڈ کی دفعہ 188\189 اور 504\506 کے تحت مقدمہ درج ہے تھانہ مارگلہ میں عمران خان کے خلاف مقدمہ 20 اگست کو دائر کیا گیا تھا پولیس کی درخواست پر علاقہ مجسٹریٹ رانا مجاہد رحیم نے وارنٹ گرفتاری جاری کیےپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد قیادت نے رہنماؤں اور پی ٹی آئی کارکنان کو فوری طور پر بنی گالہ پہنچنے کی ہدایت کی ہےاسلام آباد پولیس نے چئیرمن پی ٹی آئی عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے معاملے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وارنٹ گرفتاری ایک قانونی عمل ہے عمران خان پچھلی پیشی پر عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے آئندہ سماعت میں اُن کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں پولیس ترجمان نے بتایا کہ معزز عدالت عالیہ نے مقدمہ نمبر 407/22 سے دہشت گردی کی دفعہ خارج کرنے کا حکم جاری کیا تھااس حکم کے بعد یہ مقدمہ سیشن کورٹ میں منتقل کیا گیا تھا جس کے بعد عمران خان نے سیشن کورٹ سے ابھی تک اپنی ضمانت نہیں کروائی آئندہ سماعت پر پیش نہ ہونے کی صورت میں انہیں گرفتار کیا جاسکتا ہے۔


کوئی تبصرے نہیں