TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی روات کلرسیداں کے لیگی کارکنان سے ملاقات

 

(فائل فوٹو)

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی روات کلرسیداں کے لیگی کارکنان سے ملاقات

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان کے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی روات کلر سیداں کے لیگی ورکرز کے وفد سے خصوصی ملاقات شاہد خاقان عباسی نے ورکرز سے ملاقات کے دوران کہا کہ ہم ساڑھے تین سال تک اپوزیشن میں رہے جیل میں سختیاں برداشت کی جھوٹے کیسز کا سامنا کیا مگر صبر سے اپنی جماعت کے ساتھ کھڑے رہے جب اقتدار ملا تو ملک پاکستان کے حالات ایسی پوزیشن میں تھے کہ مشکل فیصلے کرنا پڑے 2018 کے مقابلے گزشتہ دور حکومت میں ملک پانچ سال پیچھے چلا گیا اب ملکی حالات بہتری کی طرف آ رہے ہیں انہوں نے روات کلرسیداں کی مختلف یوسی و ایم سی سے آئے ورکرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے ہمیشہ ملکی مفادات میں ہونے والے فیصلوں کی حمایت کی قربانیاں دی اور پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے آج ہم نے تحصیل کلرسیداں اور روات کلرروڈ پر واقع تمام یوسیز اور ایم سیز میں پاکستان مسلم لیگ ن کی تنظیم سازی کے کام کا آغاز شروع کر دیا ہے تنظیم سازی کا یہ سلسلہ اب جاری رہے گا ایک کمیٹی قائم کریں گے جو ہر یوسی اور ایم سی میں پہلے وارڈ سطح پر تنظیم سازی مکمل کرے گی پھر وارڈز کے نامزد عہدیدار یوسی ایم سی اور تحصیل ضلع سطح تک اپنے عہدیدار بنائیں گے ان شاء اللہ جلد تنظیم سازی مکمل کر لیں گے جیسے لیگی ورکرز کا مشاورتی اجلاس آج منعقد ہوا اسی طرح آئندہ مزید یوسی، ایم سی اور وارڈ سطح کے ورکرز کے مشاورتی اجلاس بلائیں گے جو ورکرز چاہتے ہیں کہ ان کے پاس حلقہ میں جاوّں تو وہ جب مجھے حلقے میں بلائیں گے میں وہاں بھی آ جاوّں گا، شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چوہدری عامر وسیم نے ہمشیہ مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا ہم چوہدری عامر وسیم کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی گزشتہ روز چوہدری عامر وسیم کے ساتھ جو واقع پیش آیا اس کی بھرپور الفاظ میں مزاحمت کرتے ہیں اس طرح کسی معزز شہری کا احتجاج کے نام پر راستہ روکنا بونڈی حرکت ہے یہ ہماری روایت کے منافی عمل ہے اس موقع پر معروف کاروباری و سیاسی شخصیت چوہدری عامر وسیم نے کہا کہ ہمیشہ حق کا ساتھ دیا جو ہو سکا اپنے ملک قوم اور علاقے کیلیے کیا آئندہ بھی آپ لوگوں کی خدمت کیلیے حاضر ہوں انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت کو ہوش کے ناخن لینے چاہیں کبھی لندن تو کبھی امریکہ اور سعودی عرب جیسی مقدس سر زمین پر طوفان بدتمیزی کسی طور برداشت نہیں ایسے واقعات بیرون دنیا میں پاکستان کا وقار خراب کرنے کا باعث بن رہے ہیں ہمیں نوجوان نسل کی تربیت اپنی اسلامی روایت کے مطابق کرنی ہو گی اس موقع پر سابق چیئرمین یوسی لوہدرہ نوید بھٹی نے کہا کہ پارٹی کا ہر فیصلہ سر آنکھوں پر ہو گا، ایم سی کلرسیداں کی معروف سیاسی شخصیت مرزا تنویر نے کہا کہ پارٹی اور علاقہ کی بہتری کیلیے ہر وقت حاضر ہیں مگر جلد تنظیم سازی مکمل کی جائے اور نوجوانوں کو ترجیع دی جائے تاکہ پارٹی مزید فعال ہو، وفد میں چوہدری طارق، یوسی غزن آباد کی معروف سماجی شخصیت ابرار حسین چوہدری ، چوہدری مٹھو، عثمان خان، ماسٹر چوہدری عبدالمجید، ملک یوسف، چوہدری نعیم، چودری واجد، سابق ممبر ایم سی کلرسیداں عابد زیدی، راجہ قمر سلطان ایڈووکیٹ یوسی گف، چوہدری شبیر، راجہ لطیف ندیم قیصر گوندل و دیگر ورکرز بھی موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں