بھارت نے ایوارڈ یافتہ کشمیری فوٹوگرافر ثناء ارشاد متو کو امریکا جانے سے روک دیا ایوارڈ یافتہ فوٹوگرافر ثنا ارشاد متو پولیٹزر ایوارڈ وصول کرنے کیلئے نئی دہلی سے نیویارک جانا چاہتی تھیں امریکا کا ویزا اور ائیرلائن کا ٹکٹ ہونے کے باوجود ائیرپورٹ پر امیگریشن حکام نے انہیں روک لیا اور بیرون ملک سفری پابندی کی وجہ بھی نہیں بتائی ثنا ارشاد متو رائٹرز سے وابستہ ہیں اور انہیں کورونا وبا کے دوران کوریج میں فیچر فوٹوگرافی کیٹیگری میں پولیٹزر ایوارڈ کا حقدار قرار دیا گیا ہےکشمیری فوٹوگرافر کو اس سے پہلے جولائی میں پیرس بھی نہیں جانے دیا گیا تھا جہاں وہ کتاب کی تقریب رونمائی میں شرکت کرنا چاہتی تھیں۔
ایوارڈ یافتہ کشمیری فوٹوگرافر ثناء ارشاد متو کو بھارت نے امریکا جانے سے روک دیا
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کوئی تبصرے نہیں