مری (بیورورپورٹ) گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج مری میں محفل میلاد بعنوان شان رحمۃاللعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا محفلِ میلاد میں طلبہ و طالبات نے بھرپورشرکت کی طلبہ نے اپنے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں تلاوت،نعت،اورتقاریر اور قرآن پاک پڑ کر حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنی اپنی محبت کا اظہار کیااس موقع پر قاری محمد حسنین صاحب نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت فرمائی آپ نے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عنوان سے انسانی زندگی کے خوبصورت پہلوؤں کو بیان فرمایا جس پر ہم عمل پیرا ہو کر دین و دنیا کی عزتیں حاصل کر سکتے ہیں۔آپ نے طلبہ و طالبات بشمول اساتذہ کرام کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی سے احساس ذمہ داری کی خوبصورت مثالیں پیش کر کے بتایا کہ ہماری کامیابی اسی راز میں مضمر ہے۔تقریب میں خصوصی خطاب مفتی محمد عبداللہ صاحب کا تھا اس موقع پر ادارہ ہذا کے اساتذہ کرام نے بھی شرکت کی جن میں رضوان نصیر عباسی، محمد اشتیاق عباسی ، محمد عرفان عباسی ، وجاہت خلیل عباسی صاحب نے شرکت کی اور اس تقریب کو اچھا بنانے میں بھرپور قردار ادا کیا آخر میں پرنسپل گورنمنٹ ایسوسی کالج مری انوار حسین صاحب نے بچوں سے خطاب کرتے ہوئے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کی طرف توجہ دلائی اور اپنی زندگی میں ان کی سنتوں کو عام کرنے کی تلقین کی تقریب میں کے مہمانِ خصوصی اور ان کے ساتھ تشریف لائے ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور طلبہ کے روشن مستقبل،ادارے کی کامیابیوں ،وطن عزیز پاکستان کی سلامتی اور امت مسلمہ کی عزت و عظمت کے لیے بارگاہ ایزدی میں خصوصی دعا فرمائی۔
گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج مری میں محفل میلاد بعنوان شان رحمۃاللعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کوئی تبصرے نہیں