TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

لاہور مریم نواز نجی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے لندن روانہ

 

(فائل فوٹو)

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز آج نجی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے لندن روانہ ہوگئیں نائب صدر مسلم لیگ ن  مریم نواز آج نجی ایئر لائن (قطر ایئر ویز) کی پرواز کیو آر 629 کے ذریعے براستہ دوحا لندن روانہ ہوئیں، خاندانی ذرائع کے مطابق مریم نواز صبح ساڑھے 8 بجے جاتی امرا سے لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہوئیں مریم نواز کو کل ہی لاہور ہائیکورٹ سے پاسپورٹ واپس ملا تھا، انہوں نے پاسپورٹ ملنے کے بعد ہنگامی پریس کانفرنس بھی کی تھی۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی لندن روانگی کی تمام تر تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں جبکہ ان کے ہمراہ شوہر کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر بھی جائیں گے خاندانی ذرائع کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی واپسی ایک ماہ کے بعد 6 نومبر کو شیڈول کی گئی ہے، وہ 3 سال کے بعد اپنے والد نواز شریف سے بالمشافہ ملاقات کر سکیں گی۔ مریم نواز اپنے بھائیوں سے تقریباً 5 سال کے بعد ملیں گی، وہ لندن میں اپنے والد سے تفصیلی سیاسی مشاورت بھی کرینگی مریم نواز لندن میں اپنے والد نواز شریف کی عیادت کریں گی اور ان کے علاج معالجے کی نگرانی بھی کریں گی، خاندانی ذرائع کے مطابق مریم نواز ممکنہ طور پر نواز شریف کے ہمراہ وطن واپس آئیں گی۔

کوئی تبصرے نہیں