اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان کو کھلی منافقت اور جھوٹ قرار دیا ہے اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان کی تقریر سے پتہ لگ رہا تھا کہ فارن ایجنٹ فتنے نے نواز شریف صاحب کا انٹرویو دیکھ لیا ہے مریم اورنگزیب نے سوال کیا کہ پاک نام لے کر آپ اسی منہ سے جھوٹ، منافقت، بہتان اور الزام لگاتے ہیں، کوئی خوف خدا ہے آپ کو؟ انہوں نے کہا کہ اگر طاقتور قانون کے نیچے ہے تو عمران خان خود کو، فرح گوگی کو اور بشریٰ بی بی کو قانون کے حوالے کریں واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ جیلوں میں موجود غریب لوگ بھی اپنا پراسیکیوٹر لگالیں تووہ بھی بچ جائیں گے، جوملک بڑے ڈاکوؤں کو نہیں پکڑسکتا وہ وسائل کے باوجود ترقی نہیں کرسکتا، بدقسمتی سے پاکستان میں رولز آف لاء نہیں دیکھا، برطانوی وزیراعظم کو کورونا قانون پر عمل نہ کرنے پر نکال دیا گیا، مدینہ میں بھی پہلے عدل و انصاف آیا اور پھر خوشحالی آئی۔
عمران خان خود کو، فرح گوگی کو اور بشریٰ بی بی کو قانون کے حوالے کریں، مریم اورنگزیب
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کوئی تبصرے نہیں