TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

راولپنڈی پولیس اور کینٹ بورڈ انتظامیہ نے من پسند افراد کےعلاوہ میڈیا پر کوریج کی پابندی عائد کردی، صحافتی تنظیموں کا سخت ردعمل

 


راولپنڈی (آصف شاہ) راولپنڈی پولیس اور کینٹ بورڈ انتظامیہ نے میڈیا کوریج کے لیے من پسند افراد کے تمام پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر پابندی عائد کردی ہے،راولپنڈی اسلام آباد کی صحافتی تنظیموں نے راولپنڈی پولیس اور آرسی بی انتظامیہ کے اس رویے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سٹیشن کمانڈر راولپنڈی کینٹ اور انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب سے متعلقہ افسران کے خلاف فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔اس حوالے سے جمعرات کو راولپنڈی پریس کلب میں نوجوان صحافیوں کی نمائندہ تنظیم ینگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے راولپنڈی اسلام آباد میں صحافیوں کے حقوق پر کام کرنے والی تنظیموں کا اجلاس منعقد کیا۔اجلاس میں راولپنڈی پریس کلب کی انچارج شکیلہ جلیل ،ینگ جرنلسٹس ایسوسی کے صدر محمد یوسف خان،سیکرٹری جنرل ملک زبیر اعوان ،راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس اور دیگر صحافتی تنظیموں کے عہدیداران سمیت محکمہ پولیس اور آر سی بی کی کوریج کرنے وال کثیر تعداد میں رپورٹرز نے شرکت کی۔اجلاس میں صحافیوں نے بتایا کہ راولپنڈی پولیس کی جانب سے پولیس لائنز میں منعقدہ تقریبات اور میڈیا بریفنگ میں سی پی او کے آفیسر تعلقات عامہ من پسند افراد کو مدعو کرتے ہیں جبکہ دیگر بیٹ رپورٹرز کو مطلع نہیں کیا جاتا اور جب پی آر او سے رابطہ کیا جائے تو میڈیا میں تفریق کرتے ہوئے ناروا سلوک سے پیش آتے ہیں۔دریں اثنا راولپنڈی کینٹ بورڈ کی بیٹ کور کرنے والے صحافیوں نے بتایا ہے کہ آر سی بی انتظامیہ کی جانب سے بھی یہی رویہ اختیار کیا جاتا ہے کہ ان کے ترجمان کی طرف سے چند من پسند افراد کو تقریبات اور میڈیا کوریج کے لیے مدعو کیا جاتا ہے اور باقی بیٹ رپورٹرز کو نظر انداز کیا جاتا ہے جس وجہ سے انہیں خبر کی مسنگ کے ساتھ میڈیا مالکان کی طرف سے سرزنش کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔بیٹ رپورٹرز نے بتایا کہ راولپنڈی پولیس اور آر سی بی انتظامیہ کے گروپس میں اردو اور انگریزی کے رپورٹرز شامل کیے گئے ہیں مگر دونوں اداروں کے افسران تعلقات عامہ کی جانب سے کسی بھی تقریبات یا میڈیا بریفنگ کی اطلاع نہیں دی جاتی اور من پسند افراد کو ٹیلی فون کال کے زریعے مدعو کیا جاتا ہے۔راولپنڈی اسلام آباد کی صحافتی تنظیموں نے سٹیشن کمانڈر راولپنڈی کینٹ اور انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ راولپنڈی پولیس اور راولپنڈی کینٹ بورڈ میں آزادی صحافت پر قدغن کے زمہ دارافسران کے خلاف ایکشن لیا جائے اور اگر دونوں محکموں کے افسران کی جانب سے صحافیوں میں تفریق کی روش تبدیل نہ کی گئی تو راولپنڈی کی صحافتی تنظیمیں بھرپور احتجاج کریں گی.

کوئی تبصرے نہیں