پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان تعزیت کے لیے صحافی صدف نعیم کے گھر پہنچ گئے۔
چیئرمین عمران خان آج لانگ مارچ شروع کرنے سے قبل گزشتہ روز حادثے میں جاں بحق ہونے والی خاتون رپورٹر صدف نعیم کے گھر تعزیت کے لیے پہنچے۔
عمران خان نے صدف نعیم کے اہلخانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔
بعد ازاں عمران خان خاتون رپورٹر صدف نعیم کے گھر سے کامونکی کی جانب روانہ ہو گئے۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ آج کامونکی سے موڑ ایمن آباد، گوجرانوالہ جائے گا۔
واضح رہے پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں نجی ٹی وی کی خاتون رپورٹر صدف نعیم عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آکر جاں بحق ہوگئی تھیں ۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جب یہ حادثہ ہوا تو چیئرمین اسی وقت کنٹینر سے نیچے آئے اور اسی وقت لانگ مارچ ختم کر دیا۔
کوئی تبصرے نہیں