TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

یونیسف کے تعاون سے راولپنڈی میں خصوصی بچوں کی ہیلتھ اسکریننگ کی گئی


راولپنڈی۔ سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، محکمہ صحت راولپنڈی اور یونیسف کے تعاون سے خصوصی بچوں کی سکریننگ کے سلسلے میں سپیشل ایجوکیشن انسٹیوٹ، شمس آباد راولپنڈی میں خصوصی بچوں کی  ہیلتھ اسکریننگ کی گئی سکریننگ کے دوران خصوصی بچوں کے مختلف ٹیسٹ مفت کئے گے جن میں بصارت، سماعت، جسمانی صحت اور دماغی صحت کے ٹیسٹ شامل ہیں سپیشل بچوں کی ہیلتھ سکریننگ کی مہم کا آغاز 18 اکتوبر کوکیا گیا تھا جس کے دوران راولپنڈی ضلع کے 12 خصوصی تعلیمی مراکز میں رجسٹرڈ 873 خصوصی معذور بچوں کی مختلف بیماریوں کے لئے اسکریننگ کی گئی مہم کے بارے میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر وقار احمد نے بتایا کہ ہیلتھ سکریننگ کے دوران خصوصی بچوں کو ضروری ویکسین اور علاج کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت راولپنڈی کے امراض اطفال اور ای این ٹی سپیشلسٹ، ڈینٹل سرجنز اور  میڈیکل آفیسرز، ڈسپنسر اور کمپیوٹر آپریٹرز کیمپوں میں ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں ڈاکٹر وقار نے کہا کہ اس مہم میں 7 تحصیلوں کے 16 انسٹیٹیوٹس میں کل 1783بچوں میں سے اب تک 873 خصوصی بچوں کی سکریننگ کی جا چکی ہے انہوں نے کہا کہ راولپنڈی، مری، کوٹلی ستیاں، کلر سیداں اور کہوٹہ کی تحصیلوں میں سکریننگ کی جا چکی ہے انہوں نے کہا کہ دولتالہ، گوجر خان، ٹیکسلا اور تحصیل راولپنڈی کے مزید سپیشل ایجوکیشن سنٹرز میں سکریننگ آئندہ چند دنوں کی جائے گی جس کے دوران پندرہ سو بچوں کی ہیلتھ سکریننگ کی جائے گی۔

کوئی تبصرے نہیں