TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

راولپنڈی پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی راولپنڈی آمد کے پیش نظر انتظامات کو حتمی شکل دے دی

 

 راولپنڈی (راجہ طیب)  راولپنڈی پولیس اور ضلعی انتظامیہ سمیت دیگر انتظامی اداروں نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی راولپنڈی آمد کے موقع پر سکیورٹی اور ٹریفک پلان سمیت دیگر انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے اس مقصد کے لئے راولپنڈی پولیس نے65صفحات پر مشتمل ڈیوٹی روسٹرم وایڈوائزری جاری کر دی ہے جس میں ضلعی سکیورٹی افسرپر واضح کیا گیا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں کوئی بھی افسر یا اہلکار اپنی جگہ نہیں چھوڑے گا اور جگہ چھوڑ کر بھاگنے والوں کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے نشاندہی کے بعد سزا کے عمل سے گزارا جائے گالانگ مارچ کی سکیورٹی کی براہ راست نگرانی ایس ایس پی آپریشنز کریں گے پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122نے راولپنڈی میں کوڈ ریڈ نافذ کر دیاہے جلسہ گاہ کے قریب ریسکیو کمانڈ پوسٹ قائم کرنے کے ساتھ 300 سے زائد ریسکیو اہلکار لانگ مارچ کے شرکاکو ایمرجنسی کوور فراہم کریں گے سکیورٹی پلان کے تحت مارچ کی سکیورٹی کے لئے مجموعی طور پر10 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے پنجاب ہائی وے پٹرولنگ کے 500 اہلکاروں کے ساتھ 122 کمانڈوز کو تعینات کیا جائے گا جبکہ 38 ایلیٹ فورس اہلکار،91 خواتین پولیس اور 1 ہزار 94 ٹریفک اہلکار تعینات کئے جائیں گے اسی طرح413 اوپر درجے جبکہ 4 ہزار 307 نچلے درجے کے اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا پنجاب پولیس اور پنجاب ہائی وے پٹرولنگ کے اہلکار سٹینڈ بائی پر موجود رہیں گے لانگ مارچ کی مانیٹرنگ کے لئے کلوز سرکٹ کیمروں کا کام بھی مکمل کر لیا گیاہے جبکہ لانگ مارچ کی سکیورٹی کی براہ راست نگرانی ایس ایس پی آپریشنز کریں گے ادھر پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122نے بھی لانگ مارچ کے حوالے سے انتظامات مکمل کرلئے ضلعی ایمرجنسی افسر راولپنڈی نے ضلع راولپنڈی میں کوڈ ریڈ نافذ کر دیاہے جس کے تحت ریسکیو اہلکار 2 شفٹوں میں لانگ مارچ کے ساتھ تعینات رہیں گے 300 سے زائد ریسکیو اہلکار لانگ مارچ کے شرکاکو ایمرجنسی کوور فراہم کریں گے قریبی اضلاع سے بھی ریسکیو اہلکار اور ایمرجنسی گاڑیاں ضلع راولپنڈی کو ایمرجنسی کوور کے لئے فراہم کی گئی ہیں لانگ مارچ کے دوران ریسکیو راولپنڈی ہائی الرٹ رہے گئی لانگ مارچ کے جلسہ گاہ کے قریب ریسکیو کمانڈ پوسٹ قائم کر دی گئی ہے ادھر پولیس نے لانگ مارچ کی مکمل مانیٹرنگ کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم کر دیا ہے جو آر پی او اور سی پی او راولپنڈی کو لمحہ بہ لمحہ صورتحال سے آگاہ رکھے گا کسی بھی قسم کی شرپسندی کو روکنے اور شرپسندوں کی گرفتاری کے لئے سفید کپڑوں میں ملبوس اہلکار بھی تعینات کئے جائیں گے جبکہ سول کپڑوں میں ملبوس اہلکار ہجوم میں رہ کر آئندہ کی حکمت عملی پر بھی نظر رکھیں گے لانگ مارچ کے ضلع راولپنڈی کی حدود میں داخل ہونے سے قبل ہی چھتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کئے جائیں گے لانگ مارچ کے دوران سراغ رساں کتوں، ٹیکنیکل سویپنگ، سکیننگ اورسرچنگ کا عمل جاری رکھا جائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں