TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

گجرات میں عالمی سالا نہ تاجدار ختم نبوت کا انعقاد

 


(کو ٹلی ستیاں( نوید ستی کی رپورٹ 

بانی و سپہ سالار عالمی تحریک تحفظ ختم نبوت صاحبزادہ حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکار کی زیر صدارت اور خادم دربار عالیہ بلاوڑہ شریف و چیف ایگزیکٹو بلاوڑہ ٹاون  چوہدری سنی شہزاد آ رائیں کے زیر اہتمام بھمبھر روڈ، ماڈل ٹاؤن گجرات میں  عالمی سالا نہ تاجدار ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوئی جس میں اسلام آ باد کی معروف کاروباری و سماجی شخصیات نفیس عباسی ، شہزاد  محبت ستی ڈی ڈی ایکسچینج  ، اسمائیل ستی سمیت گجرات اور اس کے ملحقہ علاقوں سے، دربار عالیہ بلاوڑہ شریف کے خادمین، عقیدت مندوں  زائرین اور 

عاشقان رسول ﷺ نے جھم غفیر کی تعداد میں شرکت کی صاحبزادہ حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکار جب سٹیج کی زینت بنے تو ختم نبوت کے سپاہیوں نے انکا  فقید المثال و والہانہ استقبال کیاکانفرنس میں نامور علماے  دین اور نعت خواں حضرات کے نزرانہ عقیدت پیش کیا جس پر کانفرنس کے شرکاء تاجدار ختم نبوت زندہ باد کے نعروں کے ساتھ، جھوم جھوم جر  انھیں بھرپور داد، دیتے رہے قلندر دوراں صاحبزادہ حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکار نے کانفرنس میں اپنے پیغام میں فرمایا کہ پو ری دنیا میں ختم نبوت کی کانفرنسز کا انعقاد محبت رسول میں اور عشق مصطفی صلی اللہ و علیہ وسلم کے فروغ کے لیے کیا جاتا ہے جس میں کو ئی اور لالچ یا سیاست نہیں عشقِ مصطفیٰ صلی اللہ و علیہ وسلم اور محبت رسول صلی اللہ و علیہ وسلم کے بغیر ایمان مکمل ہو ہی نہیں سکتا نوجوان  اپنے دلوں میں عشق مصطفی صلی اللہ و علیہ وسلم پیدا کریں دنیا کی کو ئی طاقت انہیں کامیابیوں کی منا زل طے کرنے  سے نہیں روک سکتیں مائیں بہنیں احسان مصطفی صلی اللہ و علیہ وسلم جس میں عورتوں کو  جینے کا حق ملا اسی احسان  کے بدلے میں اپنی  اولادوں کو  عاشق رسول  صلی اللہ و علیہ وسلم بنائیں یہی ایمان کی پختگی کا بہترین راستہ ہے گجرات کی سرزمین پرسب سے بڑی تاجدار ختم نبوت کانفرنس کے اختتام پر سرکار جی  نے، آنے والے  زائرین کو دم فرمایا اور اپنی خصوصی دعاؤں سے نوازا۔

کوئی تبصرے نہیں