انٹربینک میں کاروباری ہفتےکے پہلے روز ڈالر سستا(فائل فوٹو)
پاکستانی روپے نے نئےکاروباری ہفتےکا آغاز مضبوطی سےکیا ہے، آج انٹربینک میں ڈالر 26 پیسے سستا ہوا ہے انٹربینک تبادلہ میں ڈالر 26 پیسے سستا ہوکر 221 روپے 66 پیسےکا ہے، انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 221 روپے 92 پیسے پر بند ہوا تھا اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ مسلسل تیسرے روز تبدیل نہیں ہوا، اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر 227 روپے 75 پیسےکا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں