TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

راولپنڈی میں مسلم لیگ (ن) کا کامیاب ورکر کنونشن بڑی تعداد میں کارکنان کی شرکت مریم نواز کی دھواں دار تقریر، عمران کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا

(انٹرنیٹ فوٹو)


راولپنڈی (راجہ طیب/آصف شاہ) راولپنڈی میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے کامیاب ورکر کنونشن کا انعقاد مرکزی رہنماوں سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی ، وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ ،حنیف عباسی ، ملک ابرار ، چوہدری تنویر ، مریم اورنگزیب ، دانیال تنویر ، سردار نسیم ، چوہدری سرفراز افضل ، راجہ صغیر سمیت بڑی تعداد میں مقامی رہنماوں اور کارکنان نے شرکت کی راولپنڈی میں مسلم لیگ (ن) کے تنظیمی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) نے کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا  کہ الیکشن میں معلوم ہوگا کہ مسلم لیگ ن کے پاس نوجوانوں کی فوج ہے، عمران خان سے پہلے جب نواز شریف تھا تو کیا مہنگائی تھی؟ غریب پیٹ کر سوتا تھا لیکن جب سے عمران خان آیا مہنگائی جان نہیں چھوڑ رہی، انشاء الله عمران اور مہنگائی دونوں کو اٹھا کر باہر پھینکیں گے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن الیکشن جیتنے کے لیے میدان میں اتر چکی ہے، جو مسلم لیگ ن پر الیکشن سے بھاگنے کا الزام عائد کررہے ہیں وہ خود بنکر میں بیٹھے ہیں، انشاء الله ہر مرتبہ کی طرح مسلم لیگ ن ہی ملک کو بچائے گی اور پاکستان کو دوبارہ ترقی کی راہ پر ڈالے گی ملک کو ایمان دار ججز کی ضرورت ہے عمران دار ججز کی نہیں، جسٹس مظاہر نقوی میں اتنی اخلاقی جرأت نہیں کہ استعفی دیں، میں عدلیہ کی بات نہیں فیض کے چیلوں کی بات کررہی ہوں مریم نواز نے کہا کہ جنرل فیض اسٹیبلشمنٹ کے کندھوں کو تلاش کررہا ہے، پرویز الہی کی آڈیو سب نے سنی ہے، ملک کو ایمان دار ججز کی ضرورت ہے عمران دار ججز کی نہیں، نام آئے کتنے دن گزر گئے لیکن جسٹس مظاہر نقوی میں اتنی اخلاقی جرأت نہیں کہ استعفی دیں، کیا نہیں دینا چاہیے؟ میں عدلیہ کی بات نہیں فیض کے چیلوں کی بات کررہی ہوں، تاریخ میں ایسے ججز کا نام بابا زحمت کی طرح آئے گا مریم نواز نے کہا کہ عمران خان لوگوں کو کہتا جیلوں بھرو اور خود ڈوگر کو کہتا رات پولیس پکڑنے تو نہیں آرہی؟ رات آسانی سے گزر تو جائے گی ناں؟ راولپنڈی والوں کیا بزدل پاکستان قوم کا لیڈر ہوسکتا یے؟ گرفتاری دینے کے لیے شیر کا دل چاہیے، بزدل خان مسلم لیگ ن کی ایک خاتون کا بھی مقابلہ نہیں کرسکتے ان کی ٹانگ کا پالستر نہ ہوگیا پشاور کی بی آر ٹی ہوگئی، بھائی جیلیں بعد میں بھرنا، وہ جو دو دو دن جیل کاٹ کر روتے ہیں پہلے انھیں تو چپ کرالوانہوں نے کہا کہ کیا مسلم لیگ ن نے جیلیں نہیں کاٹیں؟ بیٹی کو والد کے سامنے گرفتار کیا گیا، عمران خان تم ڈر کر بنکر میں بیٹھے ہو جس دن رانا ثناء اللہ نے گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا تو تم کو بچانے والا کوئی نہیں ہوگا مگر ہم کسی سے انتقام نہیں لینا چاہتے ان کا کہنا تھا کہ آڈیوز تمھاری لیک ہورہی ہیں اور کہتا ہے عدلیہ کے خلاف مہم مسلم لیگ ن چلا رہی ہے، عدالت بلاتی یے لیکن پانچ ماہ ہوگئے ٹانگ کا پلستر ہی نہیں اتر رہا جب کہ میں نے نواز شریف کا ہاتھ پکڑ کر پیشیاں بھگتیں، کیا عدلیہ میں سہولت کاری نواز کو حاصل تھی؟ انہوں نے کہا کہ کیا عمران خان کو آئی ایم ایف کے سامنے نہیں لانا چاہیے تھا؟ لیکن وہ بنکر میں بیٹھ گیا، شہباز شریف عمران خان کی بچھائی ہوئی بارودی سرنگیں دور کررہے ہیں، ن لیگ ملک کو ٹھیک نہ کرسکی تو کوئی جماعت نہیں کرسکتی سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے خطاب میں کہا کے جن حالات میں مسلم لیگ ن حکومت میں آئی ان حالات سے آپکا باخبر ہونا بہت ضروری ہے مسلم لیگ ن  ان مشکلات کا سامنا کرکے ملک کو استحکام دینے کی کوشش کررہی ہے یقیناً اس کی ایک سیاسی قیمت ہےجب بھی آزاد الیکشن ہوں مسلم لیگ ن کامیاب ہوئی دھاندلی ہو تو نتائج مختلف آتے ہیں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا ہم انتخابات سے گھبرانے والے نہیں ہیں، مسلم لیگ ن الیکشن کے لیے مکمل طور پر تیار ہے لیکن ملک میں الیکشن ایک ہی وقت پر ہونے چاہئیں عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ ن پنجاب کا کہنا تھا عمران خان کا بنیادی ایجنڈا ملک میں افرا تفری اور انارکی پھیلانا ہے، یہ ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتا ہے لیکن ہم نہیں چاہتے عمران خان کو ملک میں افراتفری اور انارکی پھیلانے کا کوئی مزید موقع ملے، ایک طرف جیل بھرو تحریک کا کہتا ہے اور خود بنکر میں چھپا بیٹھا ہے، جیل بھرو تحریک شروع کرو ایسا جواب دیں گے جو تمہارے گمان میں نہیں ہو گا، ہم جیلوں میں ان کو رکھیں گے جو ملک میں افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں، ورکرز کو نہیں عمرانی ٹولے کے ان بدبختوں کو جیل میں رکھیں گے جو ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں  شاہد خاقان عباسی ورکرز کنونشن میں اسٹیج پر آئے تو وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی برابر نشست پر بیٹھنے لگے تو مریم نواز نے انہیں اٹھا کر اپنی نشست پر بٹھا دیا مریم نواز نے اصرار کر کے شاہد خاقان عباسی کو مرکزی نشست پر جگہ دی اور  خود ان کے ساتھ والی کرسی پر بیٹھ گئیں   ورکر کنونشن کے دوران راولپنڈی پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے او دوران پنڈال سے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا جس سے دوران تلاشی پستول بھی برآمد ہوئی پولیس ذرائع کے مطابق ملزم ریکارڈ یافتہ ہے تاہم اُس سے مزید تفتیش جاری ہے تاہم اس دوران کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہیں آیا اور پروگرام پُرامن طور پر اختتام پذیر ہوا

(انٹرنیٹ فوٹو)

(انٹرنیٹ فوٹو)


کوئی تبصرے نہیں