TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

حادثات کی روک تھام اور مربوط ٹریفک نظام میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے ہیوی ٹریفک کی ممنوعہ اوقات میں داخلے پر پابندی،ٹریفک چیف


راولپنڈی (پوٹھوہار ون ڈیجیٹل)  چیف ٹریفک افسر راولپنڈی تیمور خان نے تمام سرکل انچارج کو شہر میں ہیوی ٹریفک کے ممنوعہ اوقات میں داخلے کے حوالے سے احکامات جاری کر دیئے ہیں جس کے تحت مال روڈ پر ہیوی گاڑیوں کے داخلہ پر پابندی کے باعث متبادل روٹ فراہم کئے گئے ہیں سی ٹی او نے کہا کہ شہر میں ٹریفک کی بلا رکاوٹ روانی، حادثات کی روک تھام اور مربوط ٹریفک نظام میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے ہیوی ٹریفک کی ممنوعہ اوقات میں داخلے پر پابندی ہے جبکہ رات کے اوقات میں مال روڈ پر پابندی کے باعث پشاور اور جہلم سے آنیوالی ہیوی ٹریفک متبادل روٹ براستہ قاسم مارکیٹ،چونگی نمبر 22، کلمہ چوک، ڈھیری حسن آباد، لالہ زار چوک،502چوک،سی او ڈی چوک سے کچہری چوک استعمال کر سکتے ہیں جبکہ مخصوص اوقات میں ہیوی ٹریفک کے داخلہ کے دوران رش کو کنٹرول کیلئے اہم پوائنٹس پر اضافی اہلکار بھی تعینات کیے گئے تاکہ ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا نہ ہو۔ 

کوئی تبصرے نہیں